خلیج اردو
22 مارچ 2021
دبئی : دبئی میں 51 سالہ افریقی سیاح کو اپنے سامان میں کوکین سمگل کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق مسافر 1.17 کلوگرام منشیات سمگل کرنے کی کوشش کررہا تھا کہ دبئی انٹرنیشنل کے جدید ترین چیکنگ سسٹم کو دھوکہ نہ دے سکا۔
استعاثہ عامہ کے دستاویزات کے مطابق واقعہ 27 نومبر 2020 کو پیش آیا جب دبئی ایئرپورٹ حکام کو مسافر کا سامان مشکوک نظر آیا اور جانچ کے بعد اس میں منشیات کو پایا ۔
حکام کو مسافر کے سامان سے پلاسٹک کے تھیلوں میں کیپوسول ملے جن کو سفید کلر کے پاؤڈر سے بھردیا گیا تھا۔ فورونزک ڈیپارٹمنٹ نے اسے منشیات پایا جو یہاں ممنوع ہے۔
کل ملا کر 1.17 کلوگرام کے 77 کیپسول موجود تھے۔
دبئی پولیس نے کیس استعاثہ عامہ کے حوالے کیا ہے جس نے معاملہ کریمنل کورٹ کو ریفر کیا ہے۔ کیس کی عدالت میں سماعت 6 اپریل کو ہوگی۔
Source : Khaleej Times







