متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات : سڑکوں پر بغیر ڈرائیور کی ٹکیسیوں میں مفت سفر کیجیے

ابوظبہی : اب ابوظبہی کے یس آئی لینڈ پر بغیر ڈرائیور کی ٹیکسی مخصوص مقامات پر چلے گی جس میں بے خوف مسافروں کو مفت سفر کی اجازت دی جائے گی۔

روبو ٹیکسس یا ٹیکسیاس کے نام سے جانے جانے والی ان ٹیکسیوں کو منگل کے روز ابوظبہی سمارٹ سٹی سمٹ میں ایک جیوپیشیل اور ڈیٹی انالیسز فرم بایات اور محکمہ بلدیات و انٹیگریٹڈ ٹرانسپورٹ سنٹر آئی ٹی سی کی مدد سے لنچ کیا گیا۔

اس حوالے سے بغیر ڈرائیور چلنے والی ٹیکسیوں کیلئے ایک سمارٹ فون اپلیکیشن متعارف کرایا گیا ہے جو چوبیس گھنٹے انلائن رہے گا۔

رہائشی اور سیاح اپلکیشن ڈاؤنلوڈ کرکے خود کو رجسٹر کروا سکتے ہیں جس کے بعد وہ اس سفر سے مستفید ہو سکتے ہیں۔ جن مخصوص علاقوں میں یہ سہولت دی گئی ہے ان میں یاس بیچ ، اتحاد ایرینا اور دیگر مشہور مقامات اور جزیرے شامل ہیں۔

پہلے مرحلے میں گاڑیوں کی جانب سے مفت ٹرانسپورٹ دی جائے گی جن کیلئے مونیٹرنگ پیشہ ورانہ تربیت یافتہ سیفٹی افسران کریں گے۔ اس حوالے سے متحدہ عرب امارات کے ٹریفک قوانین اور حفاظتی معیارات کا خیال رکھا جائے گا۔

حکام کا کہنا ہے کہ ان میں سے تین گاڑیاں بجلی اور دو مخلوط نظام سے چل رہی ہے۔ اس کیلئے کمپنی میں دس افسران کو تربیت دی گئی ہے۔

ڈرائیور کے بغیرالیکٹرک گاڑیوں کی تعیناتی کا مقصد سڑکوں پر رش کو کم کرنے کے ساتھ ساتھ کاربن کے اخراج کو کم کرنا ہے۔ یہ نہ صرف پچھلے سال نے ہمیں سکھایا ہے بلکہ اس حکمت عملی پر بھی یو اے ای قیادت نے ہمیشہ زور دیا ہے۔

اس لیے یہ لانچ متحدہ عرب امارات کو مزید پائیدار بنانے اور اسے تکنیکی ترقی میں سب سے آگے رکھنے کی جانب ایک قدم ہے

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button