
خلیج اردو
دبئی: مسلمانوں کیلئے رمضان کے بعد جہاں عید ایک مقدس اور خوشی کا تہوار ہے وہاں عید پر اپنے پیاروں اور رشتہ داروں سے ملنے کی بھی اپنی ہی خوشی ہوتی ہے۔
2022 میں رہائشیوں کو عید الفطرپر 5 دن کے وقفے سے لطف اندوز ہونے کا امکان ہے۔ تاہم اس کا انحصار ہلال کے چاند کے نظر آنے پر ہوگا، جس پر اسلامی کیلنڈر قائم ہے۔
فلکیاتی حسابات کے مطابق رمضان کا مقدس مہینہ 2 اپریل 2022 سے شروع ہونے کی امید ہے۔ اسلامی مہینے یا تو 29 یا 30 دن پر محیط ہوتے ہیں، یہ چاند نظر آنے پر منحصر ہے۔ اس سال رمضان یکم مئی تک 30 دن جاری رہنے کی توقع ہے جس کا مطلب ہے کہ 2 مئی کو عید الفطر کے اسلامی تہوار کا پہلا دن ہونے کا امکان ہے۔
متحدہ عرب امارات کے سرکاری کیلنڈر کے مطابق رہائشیوں کو 29 رمضان سے 3 شوال تک عید الفطر کی تعطیلات ہوں گی۔ شوال وہ مہینہ ہے جو اسلامی کیلنڈر میں رمضان کے بعد آتا ہے۔ اگر رمضان 29 دن رہتا ہے تو رہائشیوں کو چار دن کی چھٹی ملتی ہے۔ اور اگر مقدس مہینہ 30 تک جاری رہے تو انہیں پانچ دن کا وقفہ ملتا ہے۔
چونکہ رمضان 2022 30 دن تک جاری رہنے کا امکان ہے اس لیے رہائشی پانچ دن کے وقفے سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔
رمضان اور عید الفطر کیا ہے؟
12 مہینوں کے ہجری کیلنڈر میں رمضان المبارک سب سے مقدس ہے۔ مسلمان اس مہینے میں فجر سے شام تک کھانے پینا نہیں کرتے اور رب کی خوشنودی کیلئے عبادات اور صدقہ و خیرات کرتے ہیں۔
وفاقی حکومت نے متحدہ عرب امارات میں رمضان المبارک کیلئے اوقات کار کا اعلان کر دیا۔ رمضان میں صبح 9 بجے سے دوپہر 9 بجے تک اوقات کار ہوں گے۔ یہ اوقات پیر سے جمعرات تک ہوں گے جبکہ جمہع کو 9 سے 12 اور ہفتہ ، اتوار چھٹی ہوگی۔
متحدہ عرب امارات نے بہت قلیل مدت اور دورانیے کا ورک ویک پلان اپنایا ہے جس میں جمہ کو آدھا اور ہفتہ و اتوار کو مکمل چھٹی ہوتی ہے۔ تاہم رمضان میں اوقات کار مزید بڑھا دیئے گئے ہیں۔
رمضان میں مسلمانوں کیلئے اسکول اور دفاتر میں اوقات کا دورانیہ کم کیا جاتا ہے۔ دن کے وقت مسلمان اپنے پرودگار کی خوشنودی کیلئے کھانا پینا ترک کردیتے ہیں ۔ مساجد میں عبادات کے دورانیہ اور شرح میں اضافہ ہوجاتا ہے اور روح پرور تقاریب کا انعقاد عام ہوجاتا ہے۔
عید الفطر رمضان المبارک کے مہینے اختتام کی نشاندہی کرتی ہے اور اس کے بعد آنے والا مہینہ شوال کی پہلی تاریخ کو منایا جاتا ہے۔ یہ صدقہ فطر کے ایک عمل کے ساتھ منایا جاتا ہے جہاں صبح کی ایک خصوصی عید نماز ہوتی ہے اور اس کے بعد دعوت اور مٹھائیاں تقسیم ہوتیں ہیں۔
Source: Khaleej Times







