خلیج اردو
27 مئی 2021
دبئی : متحدہ عرب امارات میں کرونا وائرس سے متعلق تازہ ترین رپورٹ جاری کر دی گئی ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں تین افراد کرونا سے ہلاک ہوئے ہیں جس کے بعد ملک میں کرونا وائرس سے ہلاک افراد کی تعداد 1664 ہو گئی ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2167 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد ابتک سامنے آنے والے کیسز کی تعداد 563215 ہوگئی۔
ملک میں 2137 افراد نے وقئرس کو شکست دی ہے جس کے بعد کرونا سے صحت یابیوں کی تعداد 543023 ہوگئی ہے۔
اس وقت ملک میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 18538 ہے۔







