متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات کیلیے پروازیں : ویکسین شدہ افراد کیلیے پی سی آر ٹیسٹ کی ضرورت نہیں لیکن کیا مسافروں کو بوسٹر شارٹ کی ضرورت ہے؟ تفصیل اس لنک میں

خلیج اردو
دبئی : متحدہ عرب امارات نے حال ہی میں متحدہ عرب امارات آنے والے مسافروں کیلیے سفری سہولیات میں آسانی پیدا کی ہے۔ نیشنل امرجنسی ، کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر منیمنٹ اتھارٹی نے مکمل ویکسین شدہ افراد کیلیے سفر سے قبل پی سی آر ٹیسٹ کی شرط ختم کی ہے۔
یہ تمام ممالک سے آنے والے مسافروں چھوٹ ملی ہے اور اس سے قبل جب یو اے ای نےجو گرین لسٹ رکھا تھا اس کو بھی ختم کر دیا گیا ہے۔

تازہ ترین ہدایات میں ایئرلائنز نے وضاحت کی ہے کہ کوئی بھی ویکسین شدہ مسافر اب سفر کیلئے پی سی آر ٹیسٹ کرانے کا پابند نہیں۔ تاہم کسی بھی ایئرلائن نے یہ نہیں شرط رکھی کہ بوسٹر شارٹ بھی لازمی لگوایا گیا ہو۔

متحدہ عرب امارات نے ویکسین کیلئے شرط رکھی ہے کہ جو اقوام متحدہ کے ادارہ برائے صحت سے تصدیق شدہ ہوں۔ جن ویکسین کو تصدیق شدہ قرار دیا گیا ہے ان میں درج زیل ویکسین شامل ہیں۔

آسٹرازینکیا ، کوویکس ، کویکسین ، جونسن اینڈ جونس ، موڈرینا ، نوویکسویڈ ، فائزر بائیوٹیک، سینوفارم ، سینوویک ، سپوتنک فائیو شامل ہیں۔

بچوں کے حوالے سے دبئی، ابوظبہی اور شارجہ کیلئے مختلف شرائط ہیں۔ ابوظبہی کیلئے عمر کی حد 16 سال ہیں جبکہ ایمریٹس اور ایئر عربیہ نے بتایا ہے کہ یہ حد 12 سال ہیں۔

یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ جن صورتوں میں پی سی آر ٹیسٹ کی ضرورت ہے یعنی جو افراد ویکسین شدہ نہیں ہیں تو انہیں پی سی آر ٹیسٹ کیو آر کوڈ کے ساتھ منسلک کرنا ہوگا۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button