متحدہ عرب امارات

کرونا وائرس : عمان نے حفاظتی پروٹوکول کی خلاف ورزی پر ایئرلائنز کو جرمانہ کرنے کا فیصلہ کرلیا

خلیج اردو
عمان : عمان کی سول ایوی ایشن نے پیر کے روز اعلان کیا ہے کہ وہ مسافروں کو لے جانے والے ان ایئرلائنز کو جرمانہ کریں گے جو کرونا وائرس کے انسداد کیلئے حفاظتی اقدمات پر پورا نہیں اترتے۔

ایک سرکولر میں سوی ایوی ایشن اتھاڑتی نے کرونا سے متعلق قائم سپریم کمیٹی کے تعاون سے تمام ایئرلائنز کو حفاظتی پروٹوکول پر عمل درآمد کی ہدایت کی ہے۔

عمان ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق اب اگر عمان اور یو اے ای کے درمیان مسافروں نے سفر کرنا ہے تو وہ اپنے ویکسین رجسٹریشن سرٹیفیکٹ اور رجسٹریشن نمبر کو عمان انلائن میں اپلوڈ کریں گے۔ انہیں ایک منفی کرونا پی سی آر ٹیسٹ کی بھی ضرورت ہوگی جو ان کے عمان میں سفر سے 14 دن یا اس سے کم مدت میں کرایا ہو۔

حکام نے مندرجہ ذیل شرائط پر عمل درآمد لازمی قرار دیا ہے۔

1. ایئر لائنز کو اس بات کی تصدیق کرنی ہوگی کہ مسافر تمام ضروریات کو پورا کرتے ہیں۔
2. ایئر لائنز کو مسافروں کو امیگریشن کے ذریعے تصدیق کیلئے اور آمد سے پہلے ایئرپورٹ کے عملے کی درخواست پر مطلع کرنا ہوگا۔

3. سفری ضروریات پوری نہ کرنے والے مسافر کو لے جانے کی صورت میں ایئر لائن پر جرمانہ عائد کیا ہو گا۔
4. سفر سے پہلے تمام دستاویزات کی تصدیق لازمی ہوگی۔

5. مسافروں کو دستاویزات https://covid19.emushrif.om پر اپلوڈ کرنا ضروری ہے۔
6. ملک پہنچنے پر ویکسینیشن سرٹیفکیٹ پیش کرنا ہوگا۔
7. مسافروں کو پی سی آر ٹیسٹ کا منفی نتیجہ یا عمان پہنچنے پر پی سی آر ٹیسٹ کیلئے ریزرویشن پیش کرنا ضروری ہے۔

اگر مسافر لوازمات کے مطابق ویکسین شدہ نہیں ہے تو مسافر کو مندرجہ ذیل ہدایت پر عمل درآمد کرنا ہوگا۔

مسافر کو https://covid19.emushrif.om/ پر رجسٹریشن کرانا ہوگی۔
مسافر کو اپنا کرونا پی سی آر کا منفی نتیجہ پیش کرنا ہوگا۔
اومان پہنچنے پر مسافروں کو پی سی آر ٹیسٹ کرانے کیلئے ریزرویشن پیش کرنا ہوگی۔

مسافر کیلئے یہ بھی لازمی ہوگا کہ وہ عمان میں ادارہ جاتی قرنطینہ ہونے کیلئے ریزرویشن کرائیں۔ تاہم عمان کے شہری اور دیگر مستثنیٰ قرار دیئے گئے افراد کو اس سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button