متحدہ عرب امارات

کویت نے یو اے ای اور دیگر جی سی سی ممالک کے رہائشیوں کے لیے ویزا آن ارائیول کی سہولت کا اعلان کردیا

خلیج اردو
کویت کی وزارت داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ جی سی سی (GCC) ممالک — سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، عمان، قطر اور بحرین — میں رہائشی غیر ملکی اب کویت آمد پر ویزا حاصل کر سکیں گے۔ یہ سہولت فوری طور پر نافذالعمل ہے۔

پہلے، غیر ملکی پاسپورٹ رکھنے والے جی سی سی رہائشیوں کو کویت جانے سے پہلے ای ویزا لینا لازمی تھا۔ اب کویت انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر امیگریشن کاؤنٹر سے تین ماہ کے لیے سیاحتی ویزا جاری کیا جائے گا، بشرطیکہ درخواست دہندہ عراقی شہری نہ ہو۔

ویزا حاصل کرنے کی شرائط
مخصوص پیشہ ورانہ کیٹیگریز میں شامل ہونا لازمی ہے، جیسے:
ڈاکٹر، وکیل، انجینئر، استاد، جج، کنسلٹنٹ، پراسیکیوشن ممبر، یونیورسٹی ٹیچر، صحافی، میڈیا اسٹاف، پائلٹ، سسٹم اینالسٹ، فارماسسٹ، کمپیوٹر پروگرامر، منیجر، بزنس مین، ڈپلومیٹ، کمپنی مالک یا نمائندہ، اور یونیورسٹی گریجویٹ وغیرہ۔

درست پاسپورٹ (عارضی سفری دستاویز قابلِ قبول نہیں)۔

جی سی سی ریذیڈنس پرمٹ اور پاسپورٹ، دونوں کی میعاد کم از کم چھ ماہ باقی ہو۔

مسافر کویت کی بلیک لسٹ میں شامل نہ ہو۔

واپسی کا ٹکٹ ہونا ضروری ہے۔

ویزا لیتے وقت کویت میں قیام کا رہائشی پتہ درج کرنا ہوگا۔

جولائی 2025 میں کویت نے ملک بھر کے لیے نیا ای ویزا پلیٹ فارم بھی لانچ کیا تھا، جو سیاحتی، خاندانی، بزنس اور سرکاری ویزوں کو کور کرتا ہے۔

مزید یہ کہ گزشتہ ماہ اعلان ہوا تھا کہ جلد جی سی سی کا یکساں سیاحتی ویزا بھی متعارف کرایا جائے گا، جس سے غیر ملکی سیاح ایک ہی ویزا پر چھوں رکن ممالک — یو اے ای، سعودی عرب، بحرین، قطر، عمان اور کویت — کا سفر کر سکیں گے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button