خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

عرب امارات میں ریت کے طوفان سے نظام زندگی متاثر

خلیج اردو: متحدہ عرب امارات کی متعدد ریاستوں میں ریت کے طوفان کے باعث نظام زندگی متاثر ہوئی ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات میں ریت کے طوفان کے باعث دارالحکومت ابوظہبی، شارجہ اور دبئی میں حد نگاہ متاثر ہوئی ہے، جس کے باعث تینوں ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن شدید متاثر ہوا ہے۔ طوفان کے باعث کئی پروازیں ائیرپورٹس پر نہیں اترسکی ہیں اور ان کا رخ قریبی ریاستوں کی جانب موڑ دیا گیا ہے۔

اماراتی محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ابوظہبی ایئرپورٹ پر 40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، جس کی وجہ سے حد نگاہ 500 میٹر سے بھی کم رہ گئی ہے۔

اماراتی حکام نے ملک گیر انتباہ جاری کرتے ہوئے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کو کہا ہے۔ ابوظہبی پولیس نے ڈرائیوروں کو تیز ہواؤں اور گردوغبار کے دوران کم روشنی کی وجہ سے محتاط رہنے کی تاکید کی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شارجہ کے کئی علاقوں اور ریاست راس الخیمہ میں بارش بھی ہوئی ہے، جبکہ شمالی امارات ابوظہبی کے شہر العین اور ریاست فجیرہ میں رات میں بارش ہونے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے اگلے 3 دن تک موسم خراب رہنے کی پیشگوئی کی ہے، محکمہ موسمیات نے تیز بارشوں کے امکان ظاہر کرتے ہوئے سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا الرٹ جاری کیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ وادیوں اور ایسے علاقوں سے گریز کریں جہاں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہو۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button