خلیج اردو
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کا لانگ مارچ۔۔۔وفاقی حکومت نے سیکورٹی پلان ترتیب دے دیا۔مارچ کے وقت سیکورٹی یقینی بنانے کی حکمت عملی مکمل کر لی گئی۔سیکورٹی اہلکاروں کو غیر مسلح رہنے کی تلقین کردی گئی۔ کتنے سیکورٹی اہلکار تعینات ہونگے۔
وفاقی پولیس نے تحریک انصاف کے لانگ مارچ کی تیاری مکمل کر لی۔لانگ مارچ کے لئے 13086 افسران و اہلکار تعینات کئے جائیں گے۔دو ڈی آئی جی 4 ایس ایس پی 11 ایس پی نگرانی کریں گے۔30 اے ایس پی اور ڈی ایس پی سمیت اسلام آباد پولیس کےمجموعی طور پر 4190 افسران و اہلکار تعینات ہوں گے۔
4265 ایف سی 3600 رینجرز جبکہ سندھ پولیس کے 1022 افسران و اہلکار مارچ کی سیکورٹی پر تعینات ہوں گے۔ 616 آنسو گیس گن ،50050 شیل ،616 بارہ بور گن، 36700 راونڈ،2430ماسک اور 374 گاڑیاں پولیس کو فراہم کر دی گئیں۔ 17 پیپر بال گنز اور اور چار ہزار پیپر بال فراہم کر دئے گئے۔
حکومت نے ہدایت کی ہے کہ مارچ کے پرامن انعقاد اور کسی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کیلئے تمام پولیس افسران و اہلکاروں کو یقینی طور پر غیر مسلح رہنا ہوگا۔۔پولیس کی جانب سے ایمرجنسی کے بغیر افسران اور اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کیں گئیں ہیں۔
دوسری طرف اسلام آباد پولیس کی جانب سے مارچ کی ڈرون کیمروں کی مدد سے سرویلنس کی جائے گئی۔ کسی ناخوشگوار واقعے کی صورت میں ریسکیو ٹیموں کو الرٹ کر دیا گیا ہے جبکہ اسپتالوں کے ایمرجنسی وارڈز میں موجود اسٹاف کی چھٹیاں منسوخ کیں گئیں ہیں۔
عمران خان کا لانگ مارچ جمعہ کو لاہور میں ہی قیام کرے گا، ہفتے کو گوجرانوالہ۔ اتوار کو گجرات، سوموار کو جہلم سے ہوتا ہوا بدھ کو اسلام آباد پہنچے گا۔