متحدہ عرب امارات

17 سالہ اماراتی نوجوان ساحل سمندر پر تیراکی کے دوران ڈوب کر جانبحق ہوگیا

 

خلیج ارود آن لائن:

متحدہ عرب امارات کی راس الخیمہ امارات کے سمندر میں تیراکی کے دوران ڈوبنے والا 17 سالہ عبدالعزیز مروان الشیہی جمعرات کے روز جانبحق ہوگیا۔

جانبحق ہونے والے اماراتی نوجوان کے چچا عبداللہ محمد الشیہی نے بتایا کہ عبدالعزیز نویں جماعت کا طالب علم تھا اور اپنے کچھ کزنوں اور ایک چچا کے ساتھ ساحل سمندر پر گیا تھا۔ عبدالعزیز اپنے کزنوں میں سب سے چھوٹا تھا۔۔

عبداللہ نے بتایا "ہم راس الخیمہ کے 12 کلومیٹر شمال میں واقع رامس علاقے کے ساحل پر نہانے کے لیے گئے۔ جب ہم تیراکی کر رہے تھے اسی دوران پانی کی شدید لہریں اٹھیں۔ ہم سب لوگ تو پانی سے باہر نکل آئے لیکن لہریں عبدالعزیز کو دھکیل کر ساتھ لے گئیں اور وہ ڈوب گیا”۔

انہوں نے بتایا کہ ریسکیو ٹٰیموں کی مدد سے متاثرہ نوجوان کو پانی سے باہر نکالا گیا اور راس الخیمہ کے سقر ہسپتال میں منتقل کردیا گیا۔ جہاں اس کی زندگی بچانے کی ہر ممکن کوشش کی گئی لیکن کامیابی نہیں مل سکی۔ جس کے بعد ہسپتال نے اسے مردہ قرار دے دیا۔

یاد رہے کہ راس الخمیہ کا ہی ایک 5 سالہ بچہ سمندر میں ڈوبنے کے بعد 51 دن تک ہسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد دو دن پہلے زندگی کی بازی ہار گیا ہے۔

جبکہ گزشتہ روز ام القواین کے ساحل پر تیراکی کے دوران دو بچوں کی ماں ڈوب پر ہلاک ہوگئی تھی۔

Source: Gulf Today.

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button