خلیج اردو ویب ڈیسک ۔7 جولائ 2020ء |0:35Pm|
آج بروز منگل ایک کوڑے سے بھرے ہوئے ٹرک اور ایک بس کے درمیان شیخ محمد بن زید روڈ پر حادثہ پیش آیا جس کی وجہ سے دو افراد جاں بحق جب کے پانچ افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق یہ حادثہ الصبح تقریباً 04:30 پر پیش آیا عین سڑک کے درمیان ایک کوڑے سے بھرا ٹرک ایک بس کے پیچھے جا ٹکرایا۔
بس کا ایک ٹائر پنکچر ہوچکا تھا اور بس ڈرائیور نے یہ غلطی کی کہ اس نے بس کو بلکل سڑک بیچ کھڑا کردیا جس کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا۔یہ حادثہ القصیص کے علاقے میں پیش آیا۔
کوڑے سے بھرے ٹرک میں موجود دو ایشیائ افراد ہلاک ہوگئے جب کہ بس میں موجود پانچ افراد زخمی ہوئے۔
ہنگامی ٹیمیں جائے وقوعہ پر فوراً پہنچ گئیں اور واقعے میں ہلاک و زخمی افراد کو ہسپتال منتقل کیا ۔اس کے علاوہ رکی ہوئی ٹریفک کو بھی بخال کیا گیا۔







