متحدہ عرب امارات

عید الاضحیٰ پر چار روزہ تعطیلات: دبئی میں سفری پیکجز کی قیمتیں 1,999 درہم سے شروع، شہری تیاریاں کرنے لگے

خلیج اردو
متحدہ عرب امارات میں عید الاضحیٰ کی چار روزہ تعطیلات متوقع ہیں، اور چاند نظر آنے کے دن سے قطع نظر یہ وقفہ یقینی تصور کیا جا رہا ہے۔ ممکنہ تاریخوں کے واضح ہونے کے بعد اماراتی شہریوں اور مقیم افراد نے عید کی چھٹیوں کے لیے سفری منصوبے بنانا شروع کر دیے ہیں۔

بکنگ میں تیزی اور ویزا فری مقامات کی مقبولیت

اسمارٹ ٹریول کے سیفیر محمد کے مطابق قطر اور کویت کی جانب سے عید کی تعطیلات کے اعلانات کے بعد متحدہ عرب امارات کے رہائشیوں میں سفری منصوبے مزید واضح ہونے لگے ہیں۔ انہوں نے کہا، "اس وقت سب سے زیادہ دلچسپی ویزا فری ممالک خصوصاً سی آئی ایس (CIS) ممالک کے لیے دیکھی جا رہی ہے۔”

زیادہ تر پیکجز فروخت ہو چکے

اکبر ٹریولز کے محمد قاسم نے بتایا کہ ان کے زیادہ تر عید پیکجز فروخت ہو چکے ہیں۔ "کینیہ اور مصر جیسے مقامات بھی بہت مقبول ہیں، خاص طور پر کینیا میں ماسائی مارا نیشنل ریزرو دیکھنے کے لیے لوگ بڑی تعداد میں جا رہے ہیں۔”

مارکوپولو ہالیڈیز کے کنال نانک نے بتایا کہ "عید کی چھٹیوں کے لیے اس بار لوگوں کی تیاری پہلے سے بہتر ہے، اور لمبے دورانیے کے سفر کو ترجیح دی جا رہی ہے۔”

انہوں نے مزید بتایا کہ یورپ اب بھی سرفہرست ہے، خاص طور پر ان لوگوں کے لیے جنہوں نے وقت پر شینگن ویزا کے لیے اپلائی کیا۔ بلقان ممالک کی بھی مانگ میں اضافہ ہو رہا ہے، جہاں یو ایس، یو کے یا شینگن ویزا ہولڈرز کو ویزا آن ارائیول کی سہولت حاصل ہے۔

مقبول پیکجز اور قیمتیں

سیفیر محمد نے بتایا کہ زیادہ تر لوگ چار رات اور پانچ دن کے مختصر سفر کو ترجیح دے رہے ہیں، جہاں قیمت ایک اہم فیکٹر ہے۔ ان کا کہنا تھا، "ہماری سب سے مقبول ڈیل باکو (Baku) کی ہے، جس کی قیمت 1,999 درہم تھی۔ تاشقند کا پیکج 2,100 درہم میں جبکہ آرمینیا اور جارجیا کا مشترکہ ٹور 2,599 درہم میں فروخت ہوا۔”

عید کی تاریخ اور تعطیلات

امسال منگل 27 مئی کو 29 ذوالقعدہ ہے۔ اگر اس روز چاند نظر آ گیا تو 28 مئی کو یکم ذوالحجہ ہوگی، جس کے مطابق جمعہ 6 جون کو عید الاضحیٰ ہوگی۔ اگر چاند نظر نہ آیا تو یکم ذوالحجہ جمعرات 29 مئی کو ہوگی، اور عید ہفتہ 7 جون کو منائی جائے گی۔

سعودی عرب کی سپریم کورٹ نے بھی منگل کی شام چاند دیکھنے کی ہدایت جاری کی ہے، جبکہ انٹرنیشنل ایسٹرونومیکل سینٹر کے مطابق چاند 27 مئی کو دکھائی دینے کے امکانات موجود ہیں۔

یو اے ای کابینہ کی قرارداد کے مطابق ذوالحجہ 9 سے 12 (یعنی عرفات کا دن اور عید کے تین دن) عام تعطیلات ہوں گی، جس کا مطلب ہے کہ رہائشیوں کو یا تو 5 سے 8 جون یا 6 سے 9 جون تک کی چھٹی ملے گی، جو ویک اینڈ سمیت چار دن پر محیط ہو گی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button