خلیج اردو
دبئی: متحدہ عرب امارات میں ٹریفک سے متعلق حفاظتی تدابیر اختیار کرنا کا کلچر کافی زیادہ عام ہے۔ اس حوالے سے پولیس نے ڈرائیوروں کو باقاعدہ ٹریننگ دی ہے اور حال ہی میں تقریباً 50 ٹیکسی ڈرائیوروں نے دبئی پولیس کی جانب سے روڈ سیفٹی کے بارے میں آگاہی بڑھانے کے لیے ٹریفک سیفٹی کورس کروایا ہے۔
دبئی پولیس کے ٹریفک ڈیپارٹمنٹ کے قائم مقام ڈائریکٹر کرنل جمعہ بن سویدان کے مطابق دبئی ٹیکسی کارپوریشن کے 50 ٹیکسی ڈرائیوروں نے دبئی پولیس اکیڈمی میں انٹرنیشنل سینٹر فار سیکیورٹی اینڈ سیفٹی کے تعاون سے ٹریفک انسٹی ٹیوٹ ڈیپارٹمنٹ سے تربیت حاصل کی۔
کرنل بن سویدان نے کے مطابق ڈرائیوروں کو حادثات سے بچنے اور سڑکوں پر ہونے والی اموات کو کم کرنے کے لیے ٹریفک سیفٹی قوانین پر عمل کرنے کی اہمیت کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔
کرنل بن سویدان نے کہا کہ آگاہی کورس میں گاڑیوں کے حفاظتی طریقہ کار اور ضوابط، ہارڈ شولڈر پر اوور ٹیکنگ، غلط پارکنگ، ٹریفک کے اشارے اور گاڑیوں کے درمیان محفوظ فاصلہ برقرار رکھنے کی اہمیت سمیت کئی اہم موضوعات پر بات چیت کی گئی۔
Source: Gulf News