متحدہ عرب امارات

یو اے ای کے رہائشیوں کو اگلے مہینے 6 چھٹیاں ملنے کا امکان

 

خلیج اردو آن لائن:

امکان ہے کہ متحدہ عرب امارات کے رہائشیوں کو اگلے مہینے عہدالاضحیٰ کے موقع پر 6 چھٹیاں ملیں۔

تاہم، اس بات کا انحصار چاند نظر آنے پر ہے۔ اور اگر چاند نظر آ جاتا ہے تو اس سال ملازمین کو عید الاضحی کی 4 چھٹیاں ملیں گیں جن میں ایک چھٹی پیر یعنی 19 جولائی کو یوم عرفہ کی ہوگی۔ جس کے بعد منگل 20 جولائی سے جعمرات 22 جولائی تک عید کی تین چھٹیاں ہوں گیں۔ اور اس کے بعد جمعے اور ہفتے کی ہفتہ وار دو چھٹیاں ساتھ ملنے سے کل 6 چھٹیاں بن جائیں گیں۔

عیدالاضحی کی 6 چھٹیاں متحدہ عرب امارات کے رہائشیوں کے لیے اس سال کی طویل ترین چھٹیاں ہوں گیں۔

اس کے بعد اگست میں نئے سال کے آغاز کے موقع پر اور پھر اکتوبر میں نبی کریمﷺ کے یوم ولادت کے موقع پر چھٹیاں ہوں گیں۔  اور اس سال کی آخری چھٹیاں دسمبر میں یو اے ای قومی دن کے موقع پر ہوں گیں۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button