
خلیج اردو
دبئی: بیک ٹو اسکول سیزن کو مزیدار بنانے کے لیے والدین بچوں کو میٹھے سرپرائز کے طور پر کنوفہ کھلانے لے جا سکتے ہیں۔ دبئی اور ابوظبی میں کئی مقامات ہیں جہاں روایتی سے جدید انداز تک ہر ذائقے میں کنوفہ دستیاب ہے۔
-
گرافیتی کنوفہ
ابوظبی، جمیرا 3 اور العین میں موجود یہ جگہ کنوفہ کے شوقین افراد کے لیے کسی پاسپورٹ سے کم نہیں۔ مصری، فلسطینی، نابلسی اور یہاں تک کہ نٹیلہ اور لوٹس سے بھرے جدید ورژنز بھی دستیاب ہیں۔ -
البابا سویٹس
البرشا اور السفا 2 جمیرا میں واقع یہ جگہ لبنانی مٹھائیوں کا خزانہ ہے۔ کنوفہ کے ساتھ ساتھ بقلوا، حلوت الجبن اور دیگر رنگ برنگی ڈیزرٹس بچوں کے لیے بہترین انتخاب ہیں۔ -
السمادی سویٹس
دیرہ دبئی اور شارقہ کے القصبہ کورنیش پر قائم یہ جگہ لبنانی و عربی سویٹس کے ساتھ فرانسیسی کیکس، پیسٹریز، قہوہ اور آئسکریم بھی پیش کرتی ہے۔ -
قویدر النابلسی
ابوظبی کے النہیان اور دبئی کے دیرہ میں واقع اس مستند عربی جگہ پر پنیر کتایف، بقلوا، معمو ل اور دیگر میٹھے پکوان دستیاب ہیں۔ -
الاقصی سویٹس
1980 سے ابوظبی کے سلام اسٹریٹ پر قائم اس جگہ پر روایتی کنوفہ اور دیگر مٹھائیاں دستیاب ہیں۔ تین سال قبل خالدیہ میں اس کی دوسری شاخ بھی کھل چکی ہے۔ -
طرابلس سویٹس
1989 میں قائم ہونے والا یہ مقام اپنی مشہور عصملیہ (کنوفہ کیک) کے لیے جانا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ معمو ل، حلوت الرز اور نمورہ بھی بچوں اور بڑوں کے لیے بہترین ڈیزرٹس ہیں۔ -
وافی گورمیٹ
اگر زیادہ گھومنا نہ چاہیں تو دبئی مال میں موجود وافی گورمیٹ پر کنوفہ اور بقلوا سمیت عربی ڈیزرٹس کی بھرپور ورائٹی دستیاب ہے۔
یہ ساتوں جگہیں نہ صرف بچوں بلکہ پورے خاندان کے لیے اسکول کے آغاز سے پہلے خوشگوار لمحے فراہم کرتی ہیں۔






