خلیج اردو: موسمیات کے قومی مرکز نے کہا ہے کہ آج دن کو بعض اوقات جزوی طور پر مطلع ابر آلود رہے گا۔
ملک میں درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔ ابوظہبی میں پارہ 24 ڈگری سینٹی گریڈ اور دبئی میں 25 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ جائے گا۔ جس کا مطلب درجہ حرارت میں بتدریج اضافہ ہونا ہے۔
تاہم ابوظہبی اور دبئی میں درجہ حرارت 17ºC اور پہاڑی علاقوں میں 11ºC تک ہو ہوسکتا ہے۔
ہلکی سے معتدل و تازہ ہوائیں بھی چلیں گی
رات اور اتوار کی صبح کچھ اندرونی اور ساحلی علاقوں میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔ ابوظہبی اور دبئی میں فوگ لیول 40 سے 80 فیصد تک ہوگی۔
سمندر میں حالات صبح کے وقت ناہموار ہوں گے، خلیج عرب میں معتدل سے ہلکے اور بحیرہ عمان میں معتدل سے ہلکے حالات ہوں گے۔