خلیج اردو: اماراتی سرچ اینڈ ریسکیو اسکواڈز نے حالیہ زلزلے کے متاثرین کی مدد کے لیے متحدہ عرب امارات کے ‘گیلنٹ نائٹ/2’ آپریشن کے ایک حصے کے طور پر ترکی میں دو افراد کو بچانے میں کامیابی حاصل کی۔
پہلا 11 سال کا بچہ تھا، جبکہ دوسرا 50/60 سالہ آدمی تھا۔
اماراتی ٹیم نے آپریشن کے دوران ناقابل یقین حد تک محنت کی تاکہ صوبہ کہرامانماراس میں ان دو متاثرین کو بچایا جایا جاسکے، جو تقریباً 120 گھنٹے تک ملبے میں پھنسے رہے۔
زندہ بچ جانے والوں کا علاج متعلقہ طبی ماہرین نے کامیابی سے کیا ہے، اور وہ فی الحال صحتمند ہیں