خلیج اردو: شارجہ کے ال ممزر ساحل پر سیر وتفریح کیلئے آئے جوڑے پر اس وقت قیامت ٹوٹ پڑی جب سمندر میں ڈوبتی بیوی کو بچانے والا شوہر خود ڈوب کر ہلاک ہوگیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق، شارجہ پولیس کا واقعے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہنا ہے کہ سینٹرل آپریشن روم سے موصول اطلاع پر پتہ چلا کہ ساحل پر ڈوبنے کا حادثہ پیش آیا ہے جس پر شارجہ کی سول ڈیفنس اور پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے خاتون کو بچا لیا۔
شارجہ پولیس نے بتایا کہ خاتون کے شوہر کو بچانے کی بھرپور کوشش کی گئی لیکن پولیس ایسا کرنے میں ناکام رہی تاہم عملے نے ریسکیو آپریشن کے دوران شوہر کی لاش سمندر سے نکال لی ۔
پولیس کے مطابق شوہر اپنی بیوی کو ڈوبنے سے بچانے کیلئے گیا تھا لیکن خود ڈوب کر ہلاک ہوگیا۔
سینٹرل آپریشن روم کی جانب سے بتایاگیا ہے کہ ڈوبنے والے جوڑے کا تعلق ایشیا سے ہے جبکہ پولیس نے ڈوبنے کی وجہ معلوم کرنے کیلئے تحقیقات شروع کردی ہیں۔