متحدہ عرب امارات

ابوظبی میں پرانی معاشی لائسنسز کی تجدید پر تاخیر فیس سے استثنیٰ کا اعلان

خلیج اردو
ابوظبی: ابوظبی کی رجسٹریشن اینڈ لائسنسنگ اتھارٹی (ADRA) نے ایک اہم اقدام کا اعلان کیا ہے جس کے تحت وہ سرمایہ کار جن کے معاشی لائسنس تین سال یا اس سے زیادہ عرصے سے منسوخ ہیں، انہیں تجدید یا حیثیت کی تازہ کاری کا موقع دیا گیا ہے۔

پہلے مرحلے میں وہ سرمایہ کار جن کے لائسنس سال 2010 سے قبل منسوخ ہوچکے ہیں، وہ نومبر 2025 کے دوران اپنی لائسنس کی حیثیت کو بغیر کسی تاخیر فیس کے اپڈیٹ یا ری نیو کروا سکتے ہیں۔ 2010 کے بعد منسوخ ہونے والے لائسنسز کے لیے شیڈول بعد میں جاری کیا جائے گا۔

اتھارٹی کے مطابق اس رعایتی مدت کا مقصد سرمایہ کاروں کے لیے سہولت پیدا کرنا ہے تاکہ وہ اپنی منسوخ شدہ لائسنسز کو قانونی حیثیت میں واپس لاسکیں اور مالی جرمانوں سے بچ سکیں۔

ابوظبی کے قوانین کے مطابق جن لائسنسز کی تجدید نہ کی جائے، وہ “منسوخ شدہ رجسٹری” میں منتقل کردیئے جاتے ہیں اور اگر تین سال سے زائد عرصہ گزر جائے تو وہ لائسنس مستقل طور پر منسوخ تصور کیا جاتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق 2025 کی پہلی ششماہی میں ابوظبی میں فعال معاشی لائسنسز کی تعداد 2024 کے اسی عرصے کے مقابلے میں 19 فیصد زیادہ رہی۔

ایڈی آر اے کے ڈائریکٹر جنرل محمد منیف المنصوری نے کہا کہ یہ اقدام سرمایہ کاروں کے لیے کاروبار میں آسانی پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ ابوظبی کی متحرک معیشت میں موجود مواقع سے فائدہ اٹھانے کا موقع فراہم کرے گا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button