خلیج اردو
ابوظبہی: ابوظہبی کی ٹورازم اتھارٹی نے الکوحل والے مشروبات کی فروخت کے لیے نئے قوانین جاری کیے ہیں جس پر عمل درآمد کیلئے اداروں کو چھ مہینوں کا وقت دیا گیا ہے۔
ڈسٹری بیوشن کمپنیوں اور ریٹیل شاپ مینیجرز کو جاری کردہ ایڈوائزری میں محکمہ ثقافت اور سیاحت ابوظہبی نے الکحل مشروبات کے لیے تکنیکی اور اجزاء کی ضروریات کی وضاحت کی ہے۔
اس میں کہا گیا ہے کہ یہ رہنما خطوط صارفین اور سپلائرز دونوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے تیار کیے گئے تھے۔
پالیسی کے تحت الکوحل کی کم از کم طاقت 0.5 فیصد ہونی چاہیے۔ شراب سرکہ کے ذائقے یا بو سے پاک ہونی چاہیے جبکہ بیئر میں کیریمل کے علاوہ کوئی مصنوعی مٹھاس، ذائقے اور رنگت نہیں ہونی چاہیے۔ ان مصنوعات کو مناسب سینیٹری حالات کے مطابق تیار اور ہینڈل کیا جانا چاہیے۔
یہ بھی ہدایت کی گئی ہے کہ مشروبات کو صاف کنٹینرز میں بھی پیک کیا جانا چاہئے جو اسے آلودگی اور نقصان سے بچا سکتے ہیں۔ ان میں اجزاء، اصلیت، کارخانہ دار، شیلف لائف اور الکوحل کے فیصد کے بارے میں تمام معلومات لیبلز پر بیان کی جانی چاہیے۔
قواعد میں استعمال شدہ الکوحل کی اقسام کے ساتھ ساتھ پیکیجنگ، ٹرانسپورٹ اور اسٹوریج کے بارے میں دیگر تفصیلات بھی شامل ہے۔ ریٹیلرز اور تقسیم کار کمپنیوں کو ضروری ایڈجسٹمنٹ کرنے کے لیے چھ ماہ کا وقت دیا گیا ہے۔ ان گائیڈلائنز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی ہو گی۔
Source: Khaleej Times