خلیج اردو: ہندوستانی سفارت خانے نے منگل کو ایک بیان میں کہا کہ ابوظہبی حوثی دہشت گردانہ حملے میں ہلاک ہونے والے دو ہندوستانی شہریوں کی شناخت کر لی گئی ہے،
سفارتخانے نے ٹویٹ کیا کہ "سفارت خانے کے اہلکار ہلاک شدہ افراد کے خاندانوں سے رابطے میں ہیں۔ نہدوستانی مشن UAE حکام کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے جس میں Adnoc بھی شامل ہے۔
*17 January incident UPDATE* Identities of 2 deceased Indian nationals established. @IndembAbuDhabi officials are in touch with their family members.The Mission is working closely with UAE authorities, including ADNOC, for early repatriation of mortal remains (1/2)
— India in UAE (@IndembAbuDhabi) January 18, 2022
مشن نے مزید کہا کہ چھ زخمیوں میں سے دو ہندوستانی شہری ہیں جنہیں طبی علاج کے بعد کل رات ہسپتال سے فارغ کر دیا گیا ہے۔
ابوظہبی نیشنل آئل کمپنی (Adnoc) کے تین پٹرولیم ٹینکروں میں دھماکوں کے نتیجے میں مصفحہ میں ایک پاکستانی شہری بھی جاں بحق ہوا ہے، اور Adnoc نے اپنے ان تین ملازمین کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔
Adnoc نے کہا کہ یہ واقعہ پیر کی صبح 10 بجے اس کے مصفح فیول ڈپو میں پیش آیا۔
Adnoc نے ایک بیان میں کہا کہ”اس وقت، پوری Adnoc فیملی ہمارے ساتھیوں کے خاندان اور دوستوں کے ساتھ اپنی گہری ہمدردی کا اظہار کرتا ہے جو آج صبح انتقال کر گئے تھے۔ ہم واقعہ کی صحیح وجہ کا تعین کرنے کے لیے متعلقہ حکام کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں اور تفصیلی تفتیش شروع کر دی گئی ہے-‘‘







