متحدہ عرب امارات

اے ڈی جی ایم نے ٹیکس سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں کے لیے لائسنسنگ فریم ورک متعارف کرایا

 

خلیج اردو

دبئی: ابوظہبی گلوبل مارکیٹ (ADGM) رجسٹریشن اتھارٹی نے قانونی، ٹیکس اور کمپنی سروس فراہم کرنے والوں کے لیے نیا لائسنسنگ فریم ورک متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے، جو مالیاتی مرکز میں پیشہ ورانہ معیار اور گورننس کو مضبوط بنانے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

نئے کمرشل لائسنسنگ ریگولیشنز (شرائط لائسنس اور برانچ رجسٹریشن) رولز 2025 اور کنٹرولڈ ایکٹیویٹیز رولز 2025 کے تحت اے ڈی جی ایم نے ٹیکس سروسز کو کنٹرولڈ ایکٹیویٹی کے طور پر شامل کیا ہے۔ اس فریم ورک کے ذریعے لائسنسنگ، طرزِ عمل اور جواب دہی کے نئے اصول متعین کیے گئے ہیں تاکہ مشاورتی خدمات بین الاقوامی معیار، شفافیت اور مہارت کے تقاضوں پر پوری اتریں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button