متحدہ عرب امارات

صرف ایک درہم میں دبئی کیلئے ہوائی جہاز کا سفر کیجئے

خلیج اردو
04 مارچ 2021
دبئی : فلپائن کے سب سے بڑے قومی ایئرلائنز سیبو پیسیفک نے دبئی سے منیلا کیلئے سب سے کم ترین ریٹ میں فلائیٹ کی آفر دی ہے۔ ایئرلائنز نے اپنی 25 ویں سالگرہ کی خوشی میں 3 مارچ سے 5 مارچ تک کیلئے صرف ایک درہم میں فلائیٹ کا اعلان کیا ہے۔

مسافر فللپائن کیلئےیکم جون 2021 31 دسمبر 2021 تک فلائیٹ بک کروا پائیں گے۔

اس کے علاوہ مسافروں کو 25 فیصد ڈسکاؤنٹ بھی دیا جائے گا۔ ایئرلائنز کا کہنا ہے کہ اپنے 25 سالہ کیریئر میں ہم نے اپنے مہانوں کے ساتھ بے شمار یادگار لمہوں کو گزارا۔ ہم اپنے مسافروں کے چہروں پر مزید مسکراہٹیں بکھیریں گے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button