متحدہ عرب امارات

عجمان میں یومِ عہد اتحاد کے موقع پر "عہد الاتحاد” اسٹریٹ کا افتتاح

خلیج اردو
یومِ عہد اتحاد کی مناسبت سے عجمان نے قومی یکجہتی کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ایک منفرد اقدام اٹھایا ہے — جہاں ایک اہم شاہراہ کو "عہد الاتحاد” کے نام سے منسوب کر دیا گیا ہے، جس کا مطلب ہے "اتحاد کا عہد”۔

یہ دن 18 جولائی 1971 کی یاد دلاتا ہے، جب متحدہ عرب امارات کے بانیوں نے اتحاد کا اعلان اور ملکی آئین پر دستخط کیے تھے، جو اماراتی ریاست کی بنیاد بنا۔

"عہد الاتحاد” اسٹریٹ، الرقیب 2 علاقے کا مرکزی داخلی راستہ ہے، جو پہلے ہی اماراتی تاریخ اور قومی شناخت سے جڑے ناموں کا حامل ہے۔ اس علاقے میں "یونائیٹڈ ہوم”، "1971 اسٹریٹ”، مختلف رہائشی منصوبے اور پیشہ ورانہ اسکولز موجود ہیں جو اماراتی شہریوں کے معیارِ زندگی اور مہارتوں کے فروغ پر توجہ دیتے ہیں۔

عجمان میونسپلٹی اور پلاننگ ڈیپارٹمنٹ نے اس شاہراہ کا افتتاح ایک قومی یاد کو زندہ رکھنے اور اماراتی شناخت کو شہری علامتوں میں سمو دینے کے عزم کے تحت کیا ہے۔

عجمان امارت جدید ترقی کو اپنے ورثے کے ساتھ جوڑنے کے عزم پر کاربند ہے، اور اسی مقصد کے تحت دیگر تاریخی اور قومی جذبے سے بھرپور ناموں پر مبنی منصوبوں پر بھی کام جاری ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button