متحدہ عرب امارات

یو اے ای کے ایکسپائر وزٹ ویزوں کے حامل افراد کے پاس بغیر جرمانوں کے ملک چھوڑنے کےلیے چار دن کا وقت رہ گیا

خلیج اردو آن لائن:

یکم مارچ  2020 کے بعد ختم ہونے والے وزٹ یا سیاحتی ویزوں کے حامل افراد کے پاس بغیر جرمانوں کے یو اے ای چھوڑنے کے لیے دی گئی مہلت میں چار دن باقی رہ گئے ہیں۔

ICA کی جانب سے کیے گئی تازہ اعلان کے مطابق، ختم ہوچکے وزٹ ویزوں کے حامل افراد 11 اگست سے 11 ستمبر تک بغیر جرمانوں کے ملک چھوڑنے کے لیے ایک مہینے کی مہلت دی گئی تھی۔

ICA  کے اعلان کے مطابق ایسے افراد یو اے ای میں ہی قیام کر سکتے ہیں لیکن اس کے انہیں وزٹ ویزا یا ملازمت کا ویزا حاصل کرنا ہوگا۔

مزیدبرآں، اب اگر ویزا بھی رینیو نہیں کروایا جاتا وہ شخص دی گئی مہلت کے دوران ملک بھی نہیں چھوڑتا توجرمانے عائد کیے جائیں گے۔

اس لیے ICA کی جانب سے لوگوں ہدایت کی گئی تھی کہ یا تو اپنے ویزے اسٹیٹس تبدیل کروا لیں یا رعایتی مدت کے دوران ملک چھوڑ دیں۔

بصورت دیگر، یو اے ای حکومت کی سرکاری ویب سائٹ کے مطابق وزٹ یا سیاحتی ویزے کی رعایتی مدت ختم ہونے کے بعد بھی اگر کوئی شخص رہائش اختیار کرتا ہے تو اس شخص پر رہائش اختیار کرنے کےپہلے دن 200 درہم جرمانہ عائد کیا جائے گا اور اس کے بعد ہر دن کے لیے 100 درہم جرمانہ عائد ہوگا۔

Source: Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button