خلیج اردو: متحدہ عرب امارات کے بہت سے اسکولوں نے 13 فروری (پیر) سے اپنی مڈ ٹرم تعطیلات شروع کردیں، جبکہ دیگر 16 فروری (جمعرات) سے اپنی تعطیلات شروع کریں گے۔
ان میں سے زیادہ تر وہ اسکول، برطانوی اور آئی بی کے نصاب کی پیروی کرتے ہیں، انکی تعطیلات ہونگی جب کہ امریکی اور ہندوستانی نصاب والے اسکول اس عرصے کے دوران کھلے رہیں گے۔
مجموعی طور پر، طلباء 13 سے 17 فروری تک 9 دن کی چھٹیوں سے لطف اندوز ہوں گے۔ 20 فروری سے بیشتر اسکولوں میں تعلیمی سرگرمیاں معمول پر آجائیں گی۔
اس کے علاوہ، متحدہ عرب امارات کے سرکاری اسکولوں میں بھی موجودہ تعلیمی سال کے دوران سیکنڈ اور تھرڈ ٹرم میں 3 چھٹیاں ہوں گی۔ دریں اثنا، بین الاقوامی نصاب والے اسکولوں کے لیے، موسم بہار کی تعطیلات 2 ہفتوں تک یعنی 27 مارچ سے 7 اپریل پر محیط ہوں گی ۔
متحدہ عرب امارات کی کابینہ نے سرکاری تعطیلات کے کیلنڈر کی بھی منظوری دے دی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ عید الفطر کی تعطیلات 29 رمضان سے 3 شوال (20-23 اپریل) تک ہوں گی۔