متحدہ عرب امارات

اپریل فول ڈے کے موقع پر یو اے ای کی ان ایئر  لائنز کی طرف سے بڑی آفرز، کیا یہ مذاق ہے؟

 

خلیج اردو آن لائن:

کورونا وبا کی وجہ سے گزشتہ سال بہت سارے بڑے برانڈز نے اپریل فول ڈے نہیں منایا تھا۔ لیکن اس سال متحدہ عرب امارات کی کچھ ایئر لائنز اس دن کے موقع پر بڑی آفرز کا اعلان کر رہی ہیں۔

کیا یہ ایئر لائنز اپنےصارفین کے ساتھ مذاق کر کے انہیں بیوقوف بنا رہی ہیں یا یہ آفرز سچ ہیں؟ آئیے جانتے ہیں۔

ایمریٹس ایئر لائن کی جانب سے بدھ کی شام کورونا وبا سے متاثر ایک اعلان کیا گیا ہے۔ ایمریٹس کی جانب سے سوشل میڈیا پر لکھا گیا کہ ہم نے ڈرائیو بائے اور زوم پر شادیوں کی تقریبات کے بارے میں سن رکھا ہے۔ لہذا آپ 40 ہزار فٹ کی بلندی پر ہوا میں شادی کرنے کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

ایمریٹس نے اپنے ٹوئیٹ میں لکھا "ہم شادی کے لیے اسپیشل سروس آفر کر کے پیار کو ایک نئی بلندی پر لیجانا چاہتے ہیں۔ لہذا ایئر بس اے 380 میں شادی کے لیے اپنی منصوبہ بندی کریں، اور یہ طیارہ اب مخصوص روٹس پر دستیاب ہے”۔

تاہم، ایمریٹس کے اس اعلان کے فوری بعد ٹوئیٹر صارفین نے بہت جلد ایمریٹس کی جانب سے کیے جانے والے اس مذاق کو پکڑ لیا۔ کیونکہ ایمریٹس نے اپنے ٹوئیٹ کے ساتھ جو تصویر شیئر کی ہے اس میں بھی یکم اپریل 2021 کی تاریخ درج ہے۔ اور یاد رہے کہ اپریل فول ڈے یکم  اپریل کو منایا جاتا ہے۔

یاد رہےکہ ایمریٹس ایئر لائن ہر سال اس دن کے موقع پر اپنے صارفین کے ساتھ ہلکا پھلکا مذاق کرنے کی روایت رکھتی ہے جو اس ایئر لائن نے اس سال بھی خوب نبھائی۔

ایمریٹس کے علاوہ اتحاد ایئر لائن بھی پیچھےنہیں رہی۔ اتحاد ایئر لائن نے بھی اعلان کیا ہے کہ طیاروں میں اب "تمام کھڑیوں میں فلٹر انسٹال کیے گئے ہیں جو ایک بٹن کے ساتھ کنٹرول کیے جا سکتے ہیں۔ کھڑیوں میں لگائے یہ فلٹر کروما سینسو ٹیکنالوجی پر مشتمل ہیں جنہیں ونڈو سے باہر کے مناظر کی تصویر لینے کے لیے دن یا رات کے روشنی میں تبدیل کیا جا سکتا ہے”۔

اتحاد کی جانب سے بھی آج کے دن کی مناسبت یہ ایک مذاق تھا۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button