خلیج اردو
آرچر ایوی ایشن نے اسٹارلنک کے ساتھ معاہدہ کر لیا، جس کے تحت 2026 میں یو اے ای میں شروع ہونے والی فلائنگ ٹیکسی سروس کیلئے برقی طیاروں میں تیز رفتار سیٹلائٹ انٹرنیٹ فراہم کیا جائے گا۔
امریکی فلائنگ ٹیکسی کمپنی Archer Aviation نے Starlink کے ساتھ معاہدہ کر لیا ہے جس کے تحت اپنی برقی فضائی ٹیکسیوں میں تیز رفتار انٹرنیٹ فراہم کیا جائے گا۔
معاہدے کے تحت آرچر اپنے "Midnight” طیاروں میں اسٹارلنک کا لو ارتھ آربٹ (LEO) سیٹلائٹ انٹرنیٹ سسٹم نصب کرے گا اور جلد اس کی آزمائش بھی شروع کی جائے گی تاکہ دورانِ پرواز مستحکم اور کم تاخیر والا انٹرنیٹ دستیاب ہو سکے۔
کمپنی 2026 میں یو اے ای میں کمرشل ایئر ٹیکسی سروس شروع کرنے کی تیاری کر رہی ہے جو Abu Dhabi Aviation کے اشتراک سے متعارف کروائی جائے گی۔
آرچر الیکٹرک ورٹیکل ٹیک آف اینڈ لینڈنگ (eVTOL) طیارے تیار کر رہی ہے جو ہیلی کاپٹر کی طرح کام کر سکتے ہیں لیکن نسبتاً خاموش اور ماحول دوست ہیں۔
گزشتہ سال جولائی میں "Midnight” طیارے کی آزمائشی پرواز Sheikh Zayed Grand Mosque کے قریب کی گئی تھی تاکہ شدید گرمی میں اس کی کارکردگی کو جانچا جا سکے۔
یہ شراکت داری صرف مسافروں کو انٹرنیٹ فراہم کرنے تک محدود نہیں بلکہ اس کے ذریعے طیارے، پائلٹس اور زمینی انجینئرنگ ٹیموں کے درمیان رابطے کو بھی بہتر بنایا جائے گا، جس سے مجموعی آپریشنز اور حفاظتی نظام مضبوط ہوں گے۔
ماہرین کے مطابق یہ پیش رفت مستقبل میں خودکار یا بغیر پائلٹ کے فلائنگ ٹیکسی نظام کی تیاری میں بھی معاون ثابت ہو سکتی ہے۔







