خلیج اردو 30 دسمبر2021
شارجہ:کل کا دن سال2021 کا آخری دن ہوگا۔کل کا سورج غروب ہوتے ہی دنیا بھر میں لوگ نئے سال کی آمد کا جشن منانے کیلئے بےتاب ہونگے۔متحدہ عرب امارات میں بھی نئے سال کو بھرپور انداز میں خوش آمدید کہنے کے حوالےسے تیاریوں کا سلسلہ جاری ہے۔شارجہ کی پولیس نئے سال کے جشن کی تقریبات میں عوام کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے 162 نئے پیٹرولنگ یونٹس تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
شارجہ پولیس کے ڈپٹی کمانڈر ان چیف بریگیڈئیر عبداللہ مبارک بن امیر کہتے ہیں کہ شارجہ پولیس نئے سال کو ویلکم کرنے کیلئے مکمل تیارہے۔پولیس نے ایک جامع سیکیورٹی اور ٹریفک پلان تیار کیا ہے جس کے ذریعے شہریوں کے تحفظ اور سڑکوں پر صورتحال کو کنٹرول کیاجائے گا۔انہوں نے کہا کہ شارجہ پولیس کا آپریشن کنٹرول روم عوام کی شکایات سننے کیلئے موجود ہے۔
شارجہ پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ کورونا کے پھیلاو کے باعث ایمرجنسی، ڈیزاسٹر اور منیجمنٹ ٹیم کی جانب سے جاری کر دہ احتیاطی تدابیر پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔بریگیڈئیر عبداللہ بن امیر نے عوام پر پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کرنے پر بھی زور دیا۔
SOUCE: KHALEEJ URDU