خلیج اردو 30 دسمبر 2021
ابوظہبی:متحدہ عرب امارات کے شہری آج سال 2021 کا آخری جمعہ جوش و خروش سے منا رہے ہیں اس کی سب بڑی وجہ 2022 کے آغاز کے ساتھ ہی نئے ویک اینڈ پلان کا نفاذ ہے۔
اگلے برس کے آغاز کے ساتھ ہی نافذ ہونے والے نئے ویک اینڈ پلان کے مطابق متحدہ عرب امارات میں ہفت اور اتوار کو ہفتہ وار چھٹی ہوگی۔سرکاری اور نجی اداروں کے ملازمین نئے ویک اینڈ پلان کے حوالےسے کافی پرجوش بھی ہیں اور خوش بھی۔ کہتے ہیں کہ ویک اینڈ کی ہفتہ اور اتوار پر منتقلی سے انکے کام میں نکھار آئے گا اور وہ مزید اچھا کام کرسکیں گے۔
ملازمین کہتے ہیں کہ وہ جلد ہی ہفتہ اور اتوار کی چھٹی کے عادی ہوجائیں گے۔ملازمین کے مطابق جمعے کو آدھا دن اور ہفتہ اور اتوار کو مکمل چھٹی سے انکو کام کی ٹیشن سے آزاد ہونے کے ساتھ ساتھ آرام کرنے کے اور پیاروں کے ساتھ زیادہ سے زیادہ بیتانے کا موقع ملے گا۔
واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات نے آئندہ برس کے آغاز پر جمعہ کو آدھا دن جبکہ ہفتہ اور اتوار کو مکمل چھٹی کا اعلان کیا۔دوسری جانب متعدد امارات نے ڈھائی دن کے ویک اینڈ کے بجائے جمعہ کو بھی مکمل چھٹی کا اعلان کیا۔
SOURCES:KHALEEJ TIMES