متحدہ عرب امارات

ماحولیاتی بحران سے متعلق عالمی سمٹ ، جوبائیڈن نے سعودی اور متحدہ عرب امارات کی قیادت کو مدعو کر لیا

خلیج اردو
27مارچ 2021
واشنگٹن : امریکی صدر جو بائیڈن نے ماحولیاتی بحران سے متعلق آن لائن سربراہی اجلاس کیلئے متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب سمیت 40 عالمی رہنماؤں کو مدعوکر لیا ہے۔

جمعہ کو وائٹ ہاؤس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ سربراہی اجلاس 22 اور 23 اپریل کو ہونا ہے اور اس کا مقصد اس عجلت کو واضح کرنا ہے جس کے ساتھ دنیا کو سبزے کے معاشی فوائد کو اجاگر کرنا ہیں۔

اس بیان کے مطابق خادم حرمین شرفین سعودی عرب کے ولی عہد شاہ سلمان بن عبد العزیز آل سعود اور متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زید النہیان ان 40 عالمی رہنماؤں میں شامل تھے جنھیں سربراہی اجلاس میں مدعو کیا گیا تھا۔

جرمنی کی چانسلر انجلا میرکل ، فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون اور برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن سمیت یورپی رہنماؤں کو مدعو کیا گیا تھا۔ برازیلی صدر جیر بولسنارو ، بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اور ترک صدر رجب طیب اردگان کو بھی دعوت دئ گئی ہے۔

بائیڈن نے روسی صدر ولادیمیر پوتن اور چینی صدر ژی جنپنگ کو بھی مدعو کیا ہے۔ بائیڈن نے صحافیوں کو بتایا کہ انہوں نے ابھی تک ان دونوں رہنماؤں سے اس بارے میں بات نہیں کی ہے لیکن وہ جانتے ہیں کہ انہیں مدعو کیا گیا ہے۔

امریکی صدر نے دوسرے رہنماؤں پر زور دیا کہ وہ سربراہی اجلاس کو ایک فورم کے طور پر استعمال کریں جس میں ان کی اپنی نئی اور زبردست شراکت کا خاکہ پیش کیا جائے۔ اس پروگرام کو انٹرنیٹ پر براہ راست نشر کیا جانا ہے۔

بائیڈن نے دوسرے رہنماؤں پر زور دیا ہے کہ وہ سربراہی اجلاس کو ایک ایسے فورم کے طور پر استعمال کریں جس میں ان کی اپنی نئی اور زبردست شراکت کا خاکہ پیش کیا جائے۔

اقوام متحدہ کی اگلی موسمیاتی تغیر سے متعلق کانفرنس نومبر میں اسکاٹ لینڈ کے شہر گلاسگو میں ہے۔

صدر کی حیثیت سے اپنے پہلے حکم میں جو بائیڈن نے 2015 کے پیرس معاہدے میں امریکہ کو دوبارہ شامل کیا جس میں اوباما انتظامیہ میں بات چیت کی گئی تھی اور اس وقت بائیڈن نائب صدر تھے۔

سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 2017 میں امریکہ کو اس معاہدے سے اس دلیل پر نکال باہر کیا کہ اس نے امریکی کاروباری اداروں کو بری طرح متائثر کیا ہے۔ چونکہ یہ طویل المدتی معاہدہ تھا اسی وجہ سے امریکہ اس سے نومبر 2020 تک باضابطہ طور پر باہر نہیں نکل پایا۔

بائیڈن نے سابق سکریٹری خارجہ جان کیری کو آب و ہوا اور موسمیاتی تبدیلی کیلئے اپنا خصوصی مندوب نامزد کیا ہے ۔ کیری نے امریکی قومی سلامتی کونسل میں ایک کردار ادا کیا ہے۔

کیری آب و ہوا کے بارے میں یو ایس – ای یو تعاون کو دوبارہ شروع کرنے پر کام کر رہے ہیں ۔ میکرون اور یوروپی کمیشن کے صدر اروسولا وان ڈیر لیین سے بھی دوسرے لوگوں کے ساتھ ملاقات کر رہے ہیں۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button