
سوئمنگ پولز، نجی میوزیمز، کلچرل سینٹرز، پبلک لائبریریز، واٹر پارکس، بچوں کے کلبز اور ہوٹل، ہوم بیوٹی سروسز، پبلک پارکس، بیچز اور دیگر تفریحی و کمرشل شعبوں کو مکمل معاشی سرگرمیوں کی اجازت دے دی گئی
دبئی میں 60 سال سے زائد عمر کے افراد اور 12 سال سے کم عمر بچوں پر عائد نقل و حرکت کی پابندیاں ختم کرنے کا اعلان، سوئمنگ پولز، نجی میوزیمز، کلچرل سینٹرز، پبلک لائبریریز، واٹر پارکس، بچوں کے کلبز اور ہوٹل، ہوم بیوٹی سروسز، پبلک پارکس اور بیچز کو مکمل معاشی سرگرمیوں کی اجازت دے دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق دبئی کی سپریم کمیٹی برائے کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ نے کل 18 جون بروز جمعرات سے کئی شعبوں کو 100 فیصد صلاحیت کیساتھ معاشی سرگرمیوں کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس حوالے سے دبئی میڈیا آفس کی جانب سے ٹوئٹر پر پیغام جاری کیا گیا ہے:
#Dubai's Supreme Committee of Crisis and Disaster Management: Eased restrictions on activities across Dubai & restrictions on entry to shopping malls for people above 60 and children under 12 to be lifted starting June 18. pic.twitter.com/pFvHINDYup
— Dubai Media Office (@DXBMediaOffice) June 17, 2020
جاری اعلامیہ کے مطابق 18 جون بروز جمعرات سے سوئمنگ پولز، نجی میوزیمز، کلچرل سینٹرز، پبلک لائبریریز، واٹر پارکس، بچوں کے کلبز اور ہوٹل، ہوم بیوٹی سروسز، پبلک پارکس اور بیچز کے علاوہ دیگر کچھ شعبوں کو بھی اجازت ہوگی کہ وہ 100 فیصد صلاحیت کیساتھ معاشی سرگرمیاں انجام دے سکتے ہیں۔
ان مقامات پر لوگوں کو آمد و رفت کی اجازت ہوگی۔ کرونا وائرس کے پھیلاو کے باعث دبئی کے شاپنگ مالز اور دیگر مقامات پر 60 سال کی عمر سے زائد افراد اور 12 سال سے کم عمر بچوں کے داخلے پر پابندی عائد تھی، تاہم اب یہ پابندی ختم کر دی گئی ہے۔ 60 سال کی عمر سے زائد افراد اور 12 سال سے کم عمر بچوں کو بھی نقل و حرکت کی اجازت دے دی گئی ہے۔ تاہم تمام عمر کے افراد پر حکومت کی جانب سے دی گئی ہدایات اور احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا لازم ہے۔ لوگوں کو تفریحی اور کمرشل مقامات کا رخ کرتے وقت فیس ماسک کا استعمال کرنا ہوگا، اور سماجی فاصلہ برقرار رکھنا بھی لازم ہے۔
Source : Khaleej Times