متحدہ عرب امارات

ویلینٹائن ڈے:سائبر جرائم پیسہ افراد کیلئے لوگوں کو لوٹنے کا ایک بہترین اور آسان موقع ہوتا ہے، سائبر حکام نے تحائف کی خریداری میں محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے

خلیج اردو
ابوظہبی: بڑے تہوار یا واقعات جن میں اشیاء کی آن لائن خرید و فروخت کا رحجان بڑھ جاتا ہے ہے، وہ سائبر کرائم سے جڑے جرائم پیشہ افراد کا خاص ہدف ہوتے ہیں۔بالکل یہی معاملہ ویلنٹائن ڈے کا بھی ہے۔

 

سائبر سکیورٹی کے ماہرین نے متحدہ عرب امارات کے رہائشیوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ ویلنٹائن ڈے پر اپنے پیاروں اور چاہنے والوں کے لئے پھولوں اور تحائف کی خریداری میں محتاط رہیں۔سائبر سکیورٹی ماہرین کے مطابق صرف شہری ہی سائبر کرائم سے وابستہ افراد کا نشانہ نہیں بلکہ بہت سی بڑی کمپنیاں بھی ان کا ہدف ہیں۔

حکام کے مطابق آج کل لوگ غیر منظم آلات کے ساتھ گھریلو یا پبلک نیٹ ورک استعمال کرتے ہیں جس نے ہیکرز کے لیے اپنا ہدف حاصل کرنا مزید آسان بنا دیا ہے۔سائبر سیکیورٹی ماہرین کے مطابق ویلنٹائن ڈے کے موقعے پر اپنے پیاروں اور چاہنے والوں کے لیے تحفے اور پھلوں کی خریداری کے لیے خصوصی پیشکش تلاش کرنے والے افراد ہیکرز کا زیادہ شکار بنتے ہیں۔سائبر حکام کے مطابق ہیکرز اکثر سست اور بے صبرے ہوتے ہیں اس لئے وہ اپنا کام جلدی میں کرتے ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

 

سائبر سکیورٹی کے ایک ماہر نے عوام کو خبردار کیا کہ وہ کبھی بھی اپنے بارے میں زیادہ معلومات نہ ہی کوئی ایسی چیز دے جس کے ذریعے انکو بلیک میل کیا جاسکے۔کسی بھی مشکوک لنک پر کلک کرنے سے گریز کریں اور اجنبیوں کو تحائف اور پیسے نہ بھیجیں۔انہوں نے عوام کو متنبہ کیا کہ کسی کے ساتھ بھی اپنی مالیاتی معلومات ہرگز نہ شیئر کریں اور نہ ہی کسی کو اپنے اکاونٹس کی تفصیلات بتائیں۔

حکام کے مطابق ٹیکنالوجی کے اس دور میں میں کرونا وائرس کی پابندیوں کے باعث آن لائن خرید و فروخت میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے۔اس کے ساتھ آئن لائن فراڈز اور اکاونٹس کے ہیک ہونے کے واقعات میں بھی اضافہ ہوا ہے۔
حکام نے آن لائن سامان فروخت کرنے والے اداروں پر زور دیا ہے کہ وہ اپنی ویب سائٹس کسی کی بیٹی پر خصوصی توجہ دیں دیں۔کمپنیوں کو برانڈ ایکسپلایٹ پروٹیکشن سروسز کو لاگو کرنے کی ضرورت ہے جو ان کی برانڈز کو آن لائن تحفظ فراہم کرنے میں مدد کرے گی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button