عالمی خبریںمتحدہ عرب امارات

نئی دہلی:دبئی سے آنے والی پرواز کے مسافر سے چھوٹا ریوالور برآمد کر لیا گیا،کسٹم حکام نے مسافر کو حراست میں لیکر تحقیقات کا آغاز کر دیا

خلیج اردو
نئی دہلی: دبئی سے نئی دہلی آنے والی پرواز کے مسافر سے ریوالور برآمد ہونے کے بعد کسٹمز حکام نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔
کسٹم حکام کے مطابق نئی دہلی کے اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ پر دبئی سے نئی دہلی آنے والی فلائی دبئی کی پرواز کے مسافر سے سامان کی تلاشی کے دوران ایک چھوٹا پستول برآمد کیا گیا۔

دہلی کے محکمہ کسٹم کی جانب سے سوشل میڈیا پر کیے گئے ٹویٹ میں بتایا گیا ہے کہ یکم فروری کو دبئی سے آنے والی پرواز کے مسافر سے پستول اور دو خالی میگزینز برآمد کی گئیں گی۔محکمہ کسٹم کے مطابق حکام نے نے اسلحہ قبضے میں لے کر ہر مسافر کو حراست میں لے کیا۔فلائی دبئی کے ترجمان نے بھی واقعے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ وہ اس معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

دوسرے واقعے میں چھ فروری کو دبئی سے دہلی کی پرواز کے مسافر سے 699 گرام سونا برآمد کیا گیا. کام کے مطابق سونے کو سلور میں لپیٹ کر کر الیکٹرک استری میں چھپایا گیا تھا۔دہلی کسٹم کے مطابق چھ فروری کو دبئی سے پہنچنے والی پرواز کے مسافر کو گرین چینل پر تفصیلی معائنے کے لیے روکا گیا۔

مسافر کے سامان کی تلاشی کے دوران ایک استری ملی۔کسٹم اہلکاروں نے استری کو کھولا تو اس کے اندر سے 699 گرام کا سونا نکلا جس کی مالیت ساڑھے 33 لاکھ انڈین روپے ہے۔حکام نے سونے کو قبضے میں لے کر مسافر کو گرفتار کر لیا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button