متحدہ عرب امارات

گاڑی پارک کرنے سے پہلے پارکنگ کے رنگ ضرور چیک کریں، غلطی کرنے پر آپکو جرمانہ ہو سکتا ہے

ابوظہبی ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ نے اوم کو خبردار کیا ہے کے اپنی گاڑی پارکنگ میں کھڑی کرنے سے پہلے پارکنگ ایریا کے فرش کے رنگ ضرور چیک کریں. کیوکہ پریمیم اور معیاری / عام پارکنگ کے مابین فرق ہے.
اپ یہ ہرگز نہ بھولیں کے اپ پریمیم پارکنگ میں زیادہ سے زیادہ 4 گھنٹے تک گاڑی پارک کر سکتے ہیں.

پریمیم پارکنگ کی فیس تین درہم فی گھنٹہ ہے . جبکہ معیاری / عام پارکنگ کی فیس دو درہم فی گھنٹہ ہے.

پریمیم پارکنگ کی پہچان کچھ اس طرح ہے کہ پارکنگ ایریا میں فیروزی نیلا اور سفید رنگ سے لائن ہوگی.
جبکہ معیاری / عام پارکنگ کی پہچان فیروزی اورکالے رنگ کے لائنوں سے کی جا سکتی ہیں.

Source : ITC Abu Dhabi

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button