متحدہ عرب امارات

آر ٹی اے کا کوویڈ ۔19 کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے ٹیکسیوں میں نئے ٹیکنالوجی لگانے کا فیصلہ

یہ ٹیکنالوجی جسمانی فاصلے برقرار نہ رکنے میں ناکامی جیسے جرائم کی بھی اطلاع دے سکتی ہے۔

دبئی کی روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے اعلان کیا ہے کہ ٹیکسیوں میں جدید انٹلیجنس سسٹم لگایا جا رہا ہے، تا کہ وہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے میں حفاظتی اقدامات کی تعمیل اور نگرانی کر سکے.

کارپوریٹ ٹکنالوجی سپورٹ سروسز سیکٹر ، آر ٹی اے کے اسمارٹ سروسز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر احمد محبوب نے کہا ” اس ٹیکنالوجی کے زریعے جسمانی دوری پر عمل پیرا ہونے میں ناکامی ، اور چہرے کا ماسک نہ پہننے جسی خلافورزیوں کا پتا لگایا جا سکے گا ”

مصنوعی ذہانت (AI) ٹیکنالوجیز کا استعمال ، جیسے کمپیوٹر وژن اور مشین لرننگ الگورتھم ، کورونا وائرس (کوویڈ ۔19) سے لڑنے کے لئے کیے جانے والے حفاظتی اقدامات کی خلاف ورزیوں کا پتہ لگانے اور ان کی رپورٹنگ میں بہت کارگر ثابت ہوئے۔

احمد محبوب نے کہا ، "اس ٹیکنالوجیز کا استعمال بہت کارآمد ثابت ہوا اور اس نے کامیابی کی شرح 100٪ حاصل کی۔ اس ٹیکنالوجی کا تعارف ایک آزمائشی بنیاد پر تھا ، اور فراہمی کے مطابق ، اس ٹیکنالوجی کو دبئی کے تمام ٹیکسیوں میں عام کردیا جائے گا۔”

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button