متحدہ عرب امارات میں پیر 27 اپریل کو کوویڈ-19 کے نئے کیسز کی تعداد میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ 5 دن میں پہلی بار تعداد 500 کیسز سے کم ہوئی ہے۔
وزارت صحت اور روک تھام نے پیر کو 490 کیسز کا اعلان کیا – یہ اتوار کے روز رپورٹ ہونے والے 536 کیسز سے کم ہیں۔ اس سے پہلے تین دن ملک میں 532 ، 525 اور 518 کیسز ریکارڈ کیے گئے تھے۔
ملک میں ریکارڈ کیے جانے والے کیسز میں یہ پہلی کمی نہیں ہے۔ 22 اپریل کو 483 کیسز کا اعلان کیا گیا تھا۔
بہت ذیادہ آبادی والے علاقوں میں دو دن میں کوئی نیا کیس ریکارڈ نہ ہونے کے بعد دبئی نے اتوار کے روز نائف اور الراس کے علاقوں میں 24 گھنٹے نقل و حرکت پر پابندی کو کم کردیا تھا۔ ایک ماہ سے بھی کم عرصے میں ان علاقوں کے رہائشیوں کے 6،000 سے زیادہ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔
ملک میں کیسز کی کل تعداد 10،839 ہے ، صحت یاب افراد کی تعداد 2،090 ہے۔
وزیر صحت اور روک تھام کے وزیر ، ڈاکٹر عبد الرحمن ال اویس نے پہلے بھی کہا تھا کہ ملک میں ٹیسٹینگ کے سلسلے میں تیزی کے ساتھ کیسز کی تعداد میں اضافہ ہونے کی توقع ہے۔
Source : Khaleej Times
28 April 2020







