راس الخیمہ ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے اپنےٹیکسیوں میں پلاسٹک آئسوریٹر نصب کیے ہوئے ہیں تاکہ ڈرائیوروں کو مسافروں سے الگ کیا جاسکے اور عوام کی حفاظت کو یقینی بنایا جاسکے۔
آر اے کے ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے جنرل منیجر ، انجینئر اسماعیل حسن البلوشی نے کہا ، یہ اقدام کوویڈ- 19 انفیکشن اور ٹرانسمیشن کے خطرے کو کم کرنے کے لئے اتھارٹی کی انتھک کوششوں کا ایک حصہ ہے۔
نئے آئسوریٹر ہمارے ڈرائیوروں اور مسافروں دونوں کے لئے زیادہ سے زیادہ تحفظ فراہم کریں گے-
انہوں نےکہا کہ ڈرائیور کے ساتھ والی سیٹ پر کسی مسافر کو بیٹھنے کی اجازت نہیں ہے۔
ہم نے کوویڈ – 19 پھیلنے کے آغاز ہی سے ڈرائیور کے ساتھ والی سیٹ پر کسی مسافر کے بیٹھنے پر پابندی کا آغاز کردیا تھا ۔”
ال بلوشی نے بتایا کہ یہاں ہر ٹیکسی کی اسٹرلائسیشن کی جاتی ہے۔
"عملے کے تمام ڈرائیور ماسک اور دستانے پہنتے ہیں ، اور زیادہ سے زیادہ تحفظ کے لئے مستقل بنیاد پر ہینڈ سینیائٹرز استعمال کرتے ہیں۔”
آر اے کے ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے امارات کے اسپتال کے مریضوں کو دوا گھر پہنچانے کا کام بھی شروع کردیا ہے۔
"یہ اقدام آر اے کے میڈیکل زون اور ثمر اسپتال کے اشتراک سے شروع کیا گیا ہے۔”
انہوں نے مزید بتایا کہ دوپہر 1 بجے سے رات 9 بجے تک روزانہ کی بنیاد پر دوائیں فراہم کی جائیں گی۔
"اس اہم مہم سے اسپتال کے مریضوں کی تکالیف میں آسانی ہوگی اور انہیں خوشی ملے گی۔”
ال بلوشی نے نشاندہی کی ، "اس سے اسپتال کے میڈیکل کیڈر پر دباؤ بھی کم ہوگا اور مریضوں سے ان کو وائرس لگنےکے خطرے سے ان کی حفاظت ہوگی۔
"یہ اقدام ایک قابل اعتماد اور محفوظ ٹرانسپورٹ سروس کے ذریعے مریضوں تک دوائی پہنچانے کا ایک بہت ہی موثر طریقہ ہے۔”
Source : Khaleej Times
09 April 2020







