دبئی اکانومی نے جمعرات کو دو دکانیں بند کرنے کا حکم دیتے ہوئے 12 دیگر افراد کو کوویڈ- 19 کے پھیلاؤ کو محدود کرنے کے لئے طے شدہ احتیاطی تدابیر پر عمل نہ کرنے پر وارننگ جاری کی ہے –
عہدیداروں نے 1،287 خوردہ دکانوں کا معائنہ کیا اور ان میں سے 1،273 دکانیں قواعد و ضوابط کی تعمیل کرتے ہوئے پائی گئی۔ احتیاطی اقدامات کی پاسداری نہ کرنے پر کسی بھی دکان پر جرمانہ عائد نہیں کیا گیا-
حفاظتی اقدامات کے حصے کے طور پر شاپنگ مالز یا تجارتی آؤٹ لیٹس کا دورہ کرتے وقت جو گاہک چہرے کے ماسک نہیں پہنے ہوئے تھے ان کو داخلے کی اجازت دینے پر ایک دکان بند کردی گئی ۔
لاک ڈاؤن کے بعد مارکیٹوں کو دوبارہ کھولنے پر دبئی اکانومی نے تجارتی آؤٹ لیٹس کا معائنہ تیز کردیا ہے۔
"یہ معائنہ مارکیٹ کے آغاز کے وقت سے ہوا اور مارکیٹیں بند ہونے تک جاری رہا۔ دبئی اکانومی نے تاجروں کو ماسک اور دستانے پہننے ، معاشرتی فاصلے کو یقینی بنانے ، اور کوویڈ 19 کے احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی ہدایت کی ہے-
دبئی اکانومی نے صارفین سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایپل ، گوگل ، اور ہواوئ اسٹورز پر دستیاب دبئی کنزیومر ایپ کے ذریعے کوویڈ 19 کی احتیاطی گائڈ لائنز کی 600545555 پر ، یا Consumerrights.ae ویب سائٹ پر عدم تعمیل کی اطلاع دیں –
Source : Khaleej Times
08 May 2020






