دبئی میں پاکستانی قونصلیٹ نے فاصلاتی تعلیم میں مدد کے لئے ضرورت مند بچوں میں لیپ ٹاپ تقسیم کیے ہیں۔۔
یہ گیجٹ دبئی ، فوجیرہ اور راس الخیمہ میں پاکستانی اسکولوں میں ضرورت مند طلباء میں ان کی آن لائن کلاسوں کے لئے تقسیم کیے گئے ہیں۔
دبئی میں پاکستانی قونصلیٹ کے قونصل جنرل احمد امجد علی نے طلباء میں لیپ ٹاپ تقسیم کیے۔
عہدیداروں نے بتایا کہ لیپ ٹاپ قونصل خانے کے مخیر حضرات اور داخلی فنڈز کی مدد سے تقسیم کیے گئے تھے۔
Source : Khaleej Times
23 May 2020







