دبئی میں حکام نے امارات کی تمام مساجد کی اسٹرلائزیشن کو تیز کردیا ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دیکھایا گیا ہے کہ ورکرز نے مسجدوں میں پارکنگ اور بیرونی علاقوں ، داخلی راستوں ، اہم نماز ہالوں اور وضو کرنے کے علاقوں سمیت مکمل پرسنل پروٹیکٹو آلات (پی پی ای) کے پوشاکوں کو پہنا ہوا ہے۔
واضح رہے کہ حکام نے مساجد کو دوبارہ کھولنے کے لئے ابھی تک کسی تاریخ کا اعلان نہیں کیا ہے۔
ویڈیوز اور تصاویر کو سوشل میڈیا پر شیئر کیا جارہا ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ نمازیوں کے مابین معاشرتی فاصلے کو یقینی بنانے کے لئے مساجد کے نماز ہالوں میں پیلے رنگ کے اسٹیکرز رکھے گئے ہیں۔
پچھلے ہفتے دبئی میں کچھ مساجد نے تفصیلی ہدایات کے نوٹس کی کاپیاں ظاہر کیں جن پر نمازیوں کو مسجدوں کے افتتاح کے اعلان کے بعد عمل کرنا ہوگا۔ محکمہ اسلامی امور اور سرگرمیوں کے جاری کردہ رہنما خطوط میں نماز کے وقت ماسک اور دستانے پہننے جیسے اقدامات بیان کیے گئے ہیں۔ نمازیوں کو خود اپنی جاع نماز لانی پڑے گی۔ نمازیوں کے درمیان 1.5 میٹر کا فاصلہ برقرار رکھنا ہوگا-
رہنما خطوط کے مطابق خواتین کے نماز ہال بند رہیں گے جبکہ 60 سال سے ذیادہ عمر کے افراد اور 12 سال سے کم عمر کے بچوں کو داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔
Source : Khaleej Times
3 June 2020







