دارالحکومت میں صحت کے حکام نے منگل کے روز انکشاف کیا کہ ابوظہبی میں مقیم والدہ اور اس کا نوزائیدہ بچہ کوویڈ ۔19 سے صحت یاب ہوا ہے۔
28 سالہ رینین ابو ظہیر اور اس کے بیٹے جاد نے کورونا وائرس کی تشخیص کے بعد اس مرض پر قابو پالیا جب جاد محض ایک دن کا تھا۔
ان کی فیملی کے دیگر تین افراد 8 اور 6 سال کے دو بیٹے ، اور ابو ظہیر کے شوہر – کا کورونا ٹیسٹ منفی آیا ہے-
جاد کی پیدائش دارالحکومت کے آل کارنش اسپتال میں ہوئی تھی-
جاد کو دل کی پیدائشی بیماری ہے جس کی وجہ سے اسکی مسلسل نگرانی بھی کی جارہی ہے۔
کورونا وائرس کی تشخیص کے بعد اس کی والدہ کو آئسولیشن میں رکھا گیا تھا جب کہ جاد کو اسپتال کے نوزائیدہ شدید نگہداشت یونٹ میں آئسولیشن میں رکھا گیا تھا۔
آل کارنش اسپتال کے عملے نے بدھ کے روز ایک راہداری کا اہتمام کیا اور ظہیر اور جاد کے لئے تالیاں بجائیں اور مبارکباد بھی دی-
Source : Khaleej Times
07 May 2020







