متحدہ عرب اماراتمتحدہ عرب امارات کرونا اپڈیٹ

متحدہ عرب امارات میں کورونا کے نئے کیسز اور صحتیابیوں کا اعلان

 

خلیج اردو آن لائن:

متحدہ عرب امارات کی وزارت صحت کی جانب سے ملک بھر میں جمعرات کے روز کورونا کے 1305 نئے کیسز ریکارڈ کیے گئے ہیں۔

وزارت کے مطابق کورونا سے صحتیاب ہولوں کی تعداد 826 ہے جبکہ کورونا سے 1 ہلاکت ہوئی ہے۔

نئے کیسز ملک بھر میں کیے گئے 1 لاکھ 36 ہزار کورونا ٹیسٹ کے نتیجے میں سامنے آئے ہیں۔ جس کے ساتھ ملک بھر میں اب تک کیے جانے والے کورونا ٹیسٹوں کی کل تعاد 16 ملین سے زائد ہوچکی ہے۔

خیال رہےکہ ابتک یو اے ای میں کورونا کے کل مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 63 ہزار 967 ہے جبکہ وائرس سے ابتک صحتیاب ہونے والوں کی کل تعداد 1 لاکھ 51 ہزار 870 ہے۔ اور وائرس سے کل 564 اموات ہوئی ہیں۔

تاہم، اس وقت یو اے ای میں کورونا کے فعال کیسز 11 ہزار 533 ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Khaleej Times (@khaleejtimes)

اس کے علاوہ ملک بھر میں کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے مختلف اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

جیسا کہ متحدہ عرب امارات کے نیشنل ایمرجنسی کے ادارے این سی ای ایم اے نے کورونا ویکسین کے ٹرائل میں حصہ لینے والے رضاکاروں اور نیشنل ویکسینیشن پروگرام تحت جن افراد کو ویکسین لگائی ہے انہیں ابوظہبی میں داخلے لیے کورونا کے پی سی آر ٹیسٹ سے چھوٹ دی ہے۔

تاہم، اگر ان میں سے کوئی فرد بیرون ملک جاتا ہے تو اسے یو اے ای واپس آںے سے پہلے کورونا ٹیسٹ کروانا ہوگا اور یو اے ای پہنچ کر بھی انکا ایک اور ٹیسٹ لیا جائے گا۔ تاہم 14 دن کے لیے قرنطینہ ہونے کی ضروت نہیں ہوگی۔

اس کے علاوہ ہوپ کنسورشیم کے نام ایک کنسورشیم ابوظہبی میں لانچ کردیا گیا ہے۔ جس کا کام دنیا بھر میں کورونا ویکسین کی تقسیم میں تعاؤن کرنا ہے۔ ابوظہبی ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے تحت نومبر میں کورونا ویکسین کی 5 ملین خوراکیں ٹرانسپورٹ کی جا چکی ہیں۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button