متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات : متحدہ عرب امارات میں کرونا کے رپورٹ ہوئے کیسز کی تعدادپانچ لاکھ سے زیادہ ہوگئی

خلیج اردو
21 اپریل 2021
دبئی : متحدہ عرب امارات میں کرونا وائرس سے متائثرہ کیسزکی تعداد پانچ لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔

وزارت صحت اور روک تھام کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں سامنے آنے والے کیسز کی تعداد 1931 جبکہ صحت یابیاں 1898 ہوگئیں ہیں۔

دو افراد کرونا وائرس سے ہلاک ہوئے ہیں جس کےبعد ملک میں کرونا وائرس سے اموات کی تعداد 1561 ہو گئی ہے۔

اس وقت ملک میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 16152 ہو گئی ہے۔

متحدہ عرب امارات میں کرونا کے رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 502791 اور صحت یابیاں 485078 ہیں۔

 

 

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button