
خلیج اردو
21 اپریل 2021
دبئی : دبئی پولیس نے ایک ایسے عرب شخص کو گرفتار کیا ہے جو واٹس اپ کو بھیک کیلئے استعمال کررہا تھا۔
ایک اعلیٰ عہدیدار نے عوام سے کہا ہے کہ وہ ایسی درخواستوں کیلئے کان نہ دھریں کیونکہ یہ فراڈیے ہیں۔
#DubaiPolice arrests man for ‘Online Begging’ via WhatsApp pic.twitter.com/gcYMUJhP5A
— Dubai Policeشرطة دبي (@DubaiPoliceHQ) April 21, 2021
انہوں نے کہا کہ بھیک مانگنے والے خاص طور پر رمضان کے مقدس مہینے کے دوران من گھڑت کہانیاں لے کر سوشل میڈیا کا استعمال کرتے ہیں۔
متحدہ عرب امارات کے پبلک پراسیکیوشن نے منگل کے روز انتباہ کیا تھا کہ بھکاریوں کے پیشہ ور گروہ یا ملک سے باہر سے بھکاریوں کیلئے کام پر بھرتی کرنے والوں کو 100،000 تک جرمانہ عائد کیا جائے گا۔
Source : Khaleej Times