خلیجی خبریں

عمان نے پاکستان سمیت بھارت اور بنگلہ دیش سے آنے والے مسافروں پر سفری پابندی عائد کر دی

 

خلیج اردو آن لائن:

عمان نیوز ایجنسی کی جانب سے بدھ کے روز شائع کے گئی رپورٹ کے مطابق عمانی حکام نے تاحکم ثانی پاکستان، بنگلہ دیش اور بھارت سے آنے والے مسافروں پر پابندی عائد کر دی ہے۔

سپریم کمیٹی کی جانب سے یہ فیصلہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے کیا گیا ہے۔

سپریم کمیٹی کی جانب سے درج ذیل فیصلے کیے گئے ہیں:

  • سپریم کمیٹی کی جانب سے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے پاکستان، بنگلہ دیش، اور بھارت سے آنے والے مسافروں پر پابندی عائد کر دی ہے، مزید برآں، گزشتہ 14 دنوں کے دوران ان تینوں ممالک کا سفر کرنے والے مسافروں پر بھی عمان میں داخلے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔
  • مزید برآں، عمانی حکام کی جانب سے 12 سال سے کم عمر بچوں کے شاپنگ اور کمرشل سنٹروں میں داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ اور تمام تجارتی مراکز کو اس حکم نامے پر عمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
  • دکانوں، ریستورانوں اور کیفوں کو اپنے اصل گنجائش کے 50 فیصد پر کام کرنا ہوگا۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی۔

  • اعلی تعلیم کے تمام اداروں میں فاصلاتی تعلیم جاری رہے گی۔ تاہم، 12ویں کلاس کے طلباء کو امتحانات کے لیے اسکولوں میں آنا ہوگا۔ اس فیصلے میں کورونا وبا کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے تبدیلی کی جا سکتی ہے۔

مزید برآں، عمان کی سپریم کمیٹی کی جانب سے تمام حکام کو ہدایت کی گئی ہے کہ درج بالا احکامات پر عمل در آمد کو یقینی بنانے کے لیے مانیٹرنگ کے لیے رضاکاروں کا تعاؤن حاصل کریں۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button