متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات : متحدہ عرب امارات میں نئے کیسز کی مقدار میں کمی ریکارڈ کی گئی

خلیج اردو
05 اپریل 2021
دبئی : متحدہ عرب امارات میں جہاں کرونا وائرس کے کیسز کی تعداد کم ریکارڈ کی گئی ہے وہاں کیسز کی تعداد صحت یابیوں کے مقابلے میں بدستور کم ہیں۔

گزشتہ گھنٹوں کے دوران ملک میں 2012 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ 2147 صحت یابیاں ریکارڈ کیں گئیں ہیں اور دو افراد کرونا وائرس سے ہلاک ہوئے ہیں۔

وزارت صحت اور روک تھام کی جانب سے اعدادوشمار کے مطابق ملک میں کرونا وائرس کے ابتک 472148 کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ 456747 افراد نے کرونا وائرس کو شکست دی ہوئی ہے اور 1512 افراد کرونا سے ہلاک ہو چکے ہیں۔

ابتک ملک میںض ایکٹیو کیسز کی تعداد 13889ہیں۔

دوسری طرف فلپائن کی حکومت نے کرونا وائرس میں کیسز کی زیادتی کو دیکھتے ہوئے لاک ڈاؤن میں ایک ہفتے کیلئے مزید توسیع کر دی ہے۔

اسی طرح پیر کے روز ابوظبہی نے گرین ممالک کی فہرست میں تبدیلی کی ہے اور ان ممالک سے آنے والے مسافروں کیلئے لازمی قرنطینہ اور کرونا پی سی آر ٹیسٹ کی شرط ختم کر دی گئی ہے۔

Source : Khaleej Times نئے کیسز

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button