خلیج اردو آن لائن:
متحدہ عرب امارات کی وزارت صحت کی جانب سے منگل کے روز ملک بھر میں کورونا کے 2721 نئے کیسز رپورٹ کیے گئے ہیں۔
وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 1666 افراد کورونا کے مرض سے صحتیاب ہوئے ہیں جبکہ 15 افراد کی وائرس کی وجہ سے موت ہوئی ہے۔
مزید برآں، ملک بھرمیں کورونا وائرس کے 2 لاکھ 25 ہزار 159 نئے ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ جس کے ساتھ ملک بھر میں اب تک کورونا کے 31 ملین ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔
کورونا وبا کے پھیلاؤ سے لے کر اب تک یو اے ای میں کورونا کے کل 3 لاکھ 96 ہزار 771 مریض سامنے آئے ہیں جبکہ 3 لاکھ 83 ہزار 998 افراد وائرس سے صحتیاب ہوئے ہیں۔ اور وائرس کی وجہ سے 1253 اموات ہوچکی ہیں۔
#UAE announces 2,721 new #COVID19 cases, 1,666 recoveries and 15 deaths in the last 24 hours #WamNews pic.twitter.com/4hIzLDnqiy
— WAM English (@WAMNEWS_ENG) March 2, 2021
خیال رہے کہ دبئی نے کورونا وائرس کےپھیلاؤ کو روکنے کے لیے رمضان کے مہینے میں رمضان ٹینٹ پرمٹ کینسل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ دبئی کے اسلامک امور کے متعلقہ ڈیپارٹمنٹ نے اس پابندی کی وضاحت کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اس اقدام کا مقصد لوگوں کو بڑے اجتعماعات کرنے سے روکنا ہے جہاں لوگ سماجی فاصلے جیسے قواعد کی خلاف ورزی کر سکتے ہیں۔
Source: Khaleej Times