متحدہ عرب امارات

مری میں غیر قانونی تعمیرات اور درختوں کی کٹائی پر پابندی،لاہور ہائی کورٹ نے سانحہ مری کا فیصلہ سنادیا

خلیج اردو

اسلام آباد: سانحہ مری میں جاں بحق افراد کے لواحقین کےلئے معاوضہ بڑھایا جائے،لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے سانحہ مری کا محفوظ فیصلہ سُنا دیا، فیصلے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ مری میں سیوریج اور پانی، ویسٹ مینجمنٹ کا نظام بہتر بنایا جائے۔

 

لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ کے جسٹس چوہدیری عبدالعزیز نے فیصلے میں کہا ہے مری میں پارکنگ سلاٹس مری سے باہر بنائے جائیں تاکہ شہر میں رش نہ ہو۔محکمہ ہائے وے، محکمہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اور ریسکیو 1122 سانحہ مری کے ذمہ داران کیخلاف انکوائری کرے۔

 

ضلعی انتظامیہ غیر قانونی تجاوزات کو ختم کرے۔۔۔ہوٹلوں اور رہائشی فلیٹس کو ریگولیٹ کیا جائے۔ سانحہ مری میں معطل کئے جانے والے جن چند افسران کا سانحے سے تعلق نہیں بنتا انکو دوبارہ سُنا جائے۔

 

یاد رہے کہ رواں سال 7 اور 8 جنوری کی درمیانی شب مری میں برفانی طوفان کے باعث 23 افراد جاں بحق ہوئے تھے جس حوالے سے لاہور ہائیکورٹ نے 24 سماعتوں کے بعد 7 مئی کو محفوظ کیا تھا۔

 

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button