
خلیج اردو
دبئی : ابوظبہی نے اتوار کو اعلان کیا ہے کہ وہ جگہیں جو سماجی تقریبات کا انعقاد کرتیں ہیں جیسے تقریبات ، جنازے اور خاندان کے گیدرنگ، وہ 60 فیصد کی صلاحیت پر 26 سے کام کریں گے۔
ابوظبہی ایمرجنسی ، کرائسس اینڈ ڈیزاسٹر کمیٹی نے اندرونی اور بیرونی تقریبات کے حوالے سے گائیڈلائنز کو اپڈیٹ کیا ہے۔ یہ عوام کی صحت کے حفظ ماتقدم کے تحت کیے گئے اقدامات ہیں۔
اندرونی طور پر کیے گئے پارٹی یا منعقدہ تقریب میں زیادہ سے زیادہ افراد کی تعداد 50 سے تجاوز نہیں کرنی چاہیئے جبکہ کھلی فضا میں منعقدہ تقریبات میں 150 سے زیادہ افراد نہیں ہونے چاہیئے۔ گھر پر منعقدہ سماجی تقریبات میں 30 سے زیادہ افراد نہیں ہونے چاہیئے۔
الہوسن ایپ پر گرین پاس دکھانا اور 48 گھنٹوں کے اندر موصول ہونے والے منفی پی سی آر ٹیسٹ کا نتیجہ پیش کرنا اور جسمانی دوری کے پروٹوکول کا مشاہدہ کرتے ہوئے ماسک پہننے سمیت
سماجی تقریبات میں داخلے کیلئے موجودہ احتیاطی تدابیر کی پابندی لازمی ہے۔
اتھارٹی تمام احتیاطی تدابیر کی تعمیل کو یقینی بنانے کیلئے معائنہ اور نگرانی میں اضافہ کرے گی اور ابوظہبی میں کرونا وائرس کیسز کی کم شرح کو برقرار رکھنے میں مدد کرے گی۔
کمیٹی نے عوام پر زور دیا ہے کہ وہ رش والی جگہوں سے گریز کرتے ہوئے احتیاطی تدابیر پر عمل رہیں ، فیس ماسک پہنیں اور کم از کم 2 میٹر کا فاصلہ رکھ کر جسمانی دوری کی مشق کرنے سمیت باقاعدگی سے ہاتھ دھونے اور سینیٹائزر کا استعمال کریں۔
کمیٹی کی جانب سے ان لوگوں کی حوصلہ افزائی کی گئی ہے جو بوسٹر ویکسین کی خوراک حاصل کرنے کے اہل ہیں تو وہ بوسٹر شارٹ لگوائیں اور باقاعدہ پی سی آر ٹیسٹنگ کے ذریعے الہوسن ایپ پر اپنا گرین سٹیٹس برقرار رکھیں۔
Abu Dhabi Emergency, Crisis and Disasters Committee has updated measures to host indoor and outdoor social events and family celebrations, effective 27 December 2021, enhancing precautionary measures to protect public health. pic.twitter.com/v0tsflyd6S
— مكتب أبوظبي الإعلامي (@admediaoffice) December 26, 2021
Source : Khaleej Times